• صارفین کی تعداد :
  • 4663
  • 2/3/2012
  • تاريخ :

فزيوتھراپي طريقہ علاج ( حصّہ سوّم )

فزیوتھراپی

طب ميں "  فزيوتھراپي " ايک ايسا طريقہ علاج ہے جو انساني جسم کے طبيعياتي عمل کي بہترين حالت ميں بحالي ، محافظت اور  تقويّت ميں نہايت کارآمد ہے -

فزيوتھراپي کي تاريخ اتني ہي پراني ہے جتني کہ خود طب کي ہے - قديم يوناني بھي اس طريقہ علاج سے استفادہ کيا کرتے تھے -

 تقريبا 460 قبل مسيح ميں قديم يوناني بيماريوں کے علاج کے ليۓ ايک طريقہ علاج بنام  "hydrotherapy" استعمال کيا کرتے تھے - يہ يوناني زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب " پاني سے علاج "  ہے - فيزيوتھراپي طريقہ علاج ميں آج بھي اسي پرانے يوناني طريقہ علاج يعني "hydrotherapy" کو استعمال کيا جاتا ہے  جو مختلف بيماريوں کي مختلف حالتوں ميں بےحد مۆثر ہے -

فزيوتھراپي کي افاديت کے پيش نظر پہلي مرتبہ سن 1894 ء  ميں برطانيہ نے اسے  طب ک ايک الگ شاخ کے طور پر متعارف کروايا - پھر سن 1913 ء ميں نيوزي لينڈ اور سن 1914 ء ميں امريکہ کے اندر  اس شعبہ کے باقاعدہ  تعليمي پروگراموں کا آغاز ہو گيا - سن 1921 ء کو   Mary McMillan نامي ايک شخص نے امريکہ ميں فزيوتھراپي ايسوسي ايشن قائم کي جسے بعد ميں APTA    کا نام ديا گيا - 1920 ء ميں پھيلنے والے پوليو کے متعدي مرض ميں فزيوتھراپي کي افاديت کے پيش نظر اس شعبے کي اہميت مزيد واضح ہوئي - اس زمانے ميں  فزيوتھراپي  طريقہ علاج کے ليۓ جسماني  ورزش ،مساج اور کھنچاۆ پر انحصار کيا جاتا تھا ليکن 1950 ء کے بعد اس ميں ايک اور روش بنام    " manipulation " کا اضافہ ہوا  - وقت کے ساتھ اس شعبے ميں تعليم کے ساتھ تحقيق کا کام بھي شروع ہوا اور دنيا کے مختلف ممالک کے  طبي ماہرين نے فيزيوتھراپي طريقہ علاج ميں مختلف انداز سے  جدّت پيدا کرتے ہوۓ مہارت اور تربيت حاصل کي -  ان مشہور ماہرين ميں چلي کے Mariano Rocabado  ، امريکہ  کے  Freddy Kaltenborn  اور آسٹريليا کے Geoffrey Maitland شامل  ہيں -

دور حاضر کي مشيني ترقي فزتھراپي طريقہ علاج ميں بھي جدّت لانے کا باعث بني اور يوں اس طريقہ علاج کے ليۓ  اليکٹريکل مشينوں کا استعمال شروع ہوا - فيزيوتھراپي  طريقہ علاج ميں اس نئي روش کو " اليکٹروتھراپي " کا نام ديا گيا - اليکٹروتھراپي کے ليۓ جو مشينيں استعمال ہوتي ہيں ان ميں Ultrasound، Laser، Interferential، Multi-Frequency Stimulation، Combined Ultrasound/Interferential، Vacuum Therapy، Shortwave Therapy، Biofeedback & Muscle Stimulation، TENS، Heat Therapy، MEDI-LINK، Ultrasound Calibration وغيرہ وغيرہ شامل ہيں -

ختم شد
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش :شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

متعلقہ تحريريں :

دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں ( حصّہ سوّم )