دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں ( حصّہ سوّم )
اچھے اداروں ميں مناسب طور پر اونچي نيچي کي جانے والي کرسياں فراہم کي جاتي ہيں- بہت نيچي کرسي پر بيٹھ کر بھي کام کيا جاسکتا ہے- ليکن کام کے دوران اس سے اٹھنے اور بيٹھنے کي وجہ سے ريڑھ پر غيرضروري بوجھ پڑتا ہے- آفس والے مناسب کرسي فراہم کرنے سے قاصر ہوں تو آپ خودکش يا بيدکي بني ہوئي ہوادار گدي خريد کر اسے آرام دہ بنا سکتے ہيں-
ہمارے دفتر ميں ايک ٹائپسٹ نے اپنے کندھوں اور گردن ميں درد کي شکايت کي بلکہ انہوں نے معالج سے درد کي دوائيں بھي لے کر استعمال کيں- ايک صاحب نے يہ شکايت سن کر ان کي کرسي ديکھي جو پيچ دار تھي‘ يعني اسکرو والي جسے اوپر نيچے کرنا آسان تھا- انہوں نے اسے کوئي ايک انچ اونچا کرنے کو کہا- اس تبديلي کے بعد ٹائپسٹ کي درد کي شکايت دور ہوگئي- اس سلسلے ميں يہ خيال بھي رکھنا ضروري ہے کہ کرسي اتني اونچي بھي نہ ہوجائے کہ پير زمين پر ٹکنے کے بجائے لٹکتے رہيں-
چھوٹے قد والے افراد کي کرسيوں ميں ايسي پٹي لگي ہوني چاہے جس پر وہ اپنے پير ٹيک سکيں- اس طرح اونچا ہوکر بيٹھنے سے انہيں تکليف نہيں ہوگي- دوسري صورت يہ ہے کہ کوئي خالي ڈبا وغيرہ نيچے رکھ کر اس پر پير اچھي طرح جمائے جا سکيں-
لمبي ٹانگوں والے افراد اپني ٹانگيں اکثر اوقات کرسي کے پايوں کے اطراف لپٹا ليتے ہيں- يہ انداز بھي غلط ہے- اس طرح ٹانگوں ميں دوران خون متاثر ہوتا ہے- دراز قد افراد کيلئے ميز کي سطح بہت نيچي ہوجاتي ہے اس کيلئے ميز کا مناسب سطح پر لانا ضروري ہوتا ہے- اسي طرح دفتري کام کيلئے بغير ہتھے کي کرسياں زيادہ مناسب ہوتي ہيں- ہتھے کي صورت ميں آپ اپني کہني اور بازو ہتھے پر ٹيکتے ہيں جس کي وجہ سے کندھے اور گردن پر بوجھ پڑتا ہے- بغير ہتھے کي کرسي استعمال کرنے کي صورت ميں کام نہ کرنے کے دوران آپ اپنے ہاتھ اپني گود ميں رکھ کر زيادہ آرام محسوس کرتے ہيں-
لکھنے پڑھنے کيلئے ميز کي سطح کا درست ہونا بھي بہت ضروري ہے- ميز کا اونچا نيچا کرنا تو ممکن نہيں ہوتا البتہ کرسي اونچي نيچي کي جاسکتي ہے- ميز کي سطح ايسي ہوني چاہےے کہ آپ کے کندھوں پر بار نہ پڑے يعني وہ زيادہ اٹھے ہوئے نہ ہوں- اس کے بعد يہ ديکھنا بھي بہت ضروري ہے کہ کام يا کاغذ کي سطح سے آپ کي نظر کا فاصلہ بھي ٹھيک رہے يعني يہ اتني اونچي ہو کہ آنکھوں پر بار پڑے اور نہ اتني نيچي کہ آپ کو سر بہت زيادہ نيچے جھکانا پڑے- اس مقصد کيلئے ايسا رائٹنگ پيڈ استعمال کرنا مناسب ہوتا ہے جو پيچھے سے بلند اور سامنے کي طرف سے نيچا ہوجيسے سکول ڈيسک‘ شفاف پلاسٹک سے ايسا پيڈ بنوايا جاسکتا ہے- اس طرح آپ کو نيچے رکھے کاغذات بھي نظر آتے رہيں گے- آرٹسٹ اور نقشہ ساز ايسا پيڈ استعمال کرتے ہيں- بہ ظاہر يہ آپ کے آفس کي ذمہ داري ہے ليکن ہمارے ہاں اس کي توقع رکھنا مناسب نہيں- چونکہ آپ کو روزانہ طويل گھنٹوں تک کام کرنا ہوتا ہے اس ليے اپني صحت کيلئے خود ہي تھوڑے پيسے خرچ کرکے ايسے ڈھلواں پيڈ کا بنوانا اپنے مفاد ميں ہوگا-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں :
آپ کے بچے کا ڈاکٹر آلرجيز کے لئے کيا کر سکتا ھے