شادي کے ليۓ آپ کب تيار ہيں ؟ ( حصّہ پنجم )
شادي کے بارے ميں يہ تجربہ کار لوگ شادي سے پہلے اور بعد کے بيشتر مسائل سے آگاہ ہوتے ہيں اور اپني تحقيق اور تجربے کي بناء پر يہ جانچ ليتے ہيں کہ ان متوقع جوڑي کا مستقبل کيا ہونے جا رہا ہے اور شادي کے بعد ان دونوں کو کونسے متوقع مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے - مشاور آپ کو اپنے جيون ساتھي کے بارے ميں صحيح طور پر جاننے ميں مدد فراہم کرے گا اور دونوں کو يہ بتانے کي کوشش کرے گا کہ کيا آپ دونوں کي شخصيت ايک دوسرے سے ہم آھنگ ہے بھي يا نہيں اور آپ کي شخصيات ميں کن چيزوں ميں تضاد پايا جاتا ہے - يہ مشاور حضرت آپ کي ايک حد تک رہنمائي ضرور کرتے ہيں مگر اس بات کي ضمانت ہرگز نہيں دے سکتے کہ آپ کي زندگي واقعي طور پر کامياب گزرے گي -
* کہاں ذہني پختگي کا مظاہرہ کرنا ہے ؟
شادي کے بارے ميں فيصلہ کرتے ہوۓ ذہني دباؤ کا شکار ہو جانا ايک طبيعي عمل ہے - ايسے مواقع پر تقريبا سب ہي لڑکياں ابتدائي طور پر عصبانيت کا شکار ہو جاتي ہيں کيونکہ وہ مستقبل کو واضح طور پر نہيں ديکھ پا رہي ہوتيں اور يوں اللہ پر توکل کرکے کسي فيصلہ کي اميد رکھتي ہيں -
تنھا چيز جس کے بارے ميں جان کر آپ کچھ حد تک مطمئن ہو سکتي ہيں وہ آپ کے جيون ساتھي کا ماضي ہوتا ہے - اس ليۓ جہاں تک ممکن ہو اپنے ہونے والے شوہر کے ماضي کے بارے ميں دريافت کريں - اگر اس کے ماضي کے متعلق کچھ پہلو آپ کو مشکوک لگيں اس کے مالي حالات اور استعداد کے متعلق آپ غير يقيني کا شکار ہوں تو يہ اس بات کا علامت ہے کہ مطلوبہ شخص آپ کے ليۓ مناسب نہيں ہے اور ابھي شادي کے ليۓ اچھي شرائط آپ کے ليۓ دستياب نہيں ہيں - لڑکيوں کے ليۓ بہتر ہو گا کہ ايسے مواقع پر زيادہ ذہني دباؤ کا شکار نہ ہوں اور اپنے اندر موجود زنانہ احساسات سے مدد ليتے ہوۓ اس صورتحال سے باہر نکليں اور اس متعلق کسي مشاور سے رابطہ ضرور کريں -
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان