شادي کے ليۓ آپ کب تيار ہيں ؟ ( حصّہ چہارم )
عام طور پر جوان لڑکياں جنہيں يہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے جيون ساتھي کے بارے ميں راۓ کا اظہار کريں اور ہاں يا نہ ميں جوا ب ديں ، يہ جوان لڑکياں اگر ہاں ميں جواب دينے کا فيصلہ کر ليں تو ان کے ليۓ بہتر ہو گا کہ وہ اچھي طرح سے تسلي کر ليں اور حد سے زيادہ خود اعتمادي کا مظاہرہ نہ کريں اور کسي مشاور سے اس بارے ميں مشورہ ضرور کر ليں -
کيا زندگي کے بنيادي معاملات ميں آپ کے خيالات ميں مطابقت پائي جاتي ہے ؟
زندگي کے بنيادي موضوعات مثلا نوکري ، کام کاج ، رويے پيسے کي اہميت ، بچوں کي پرورش ، قابل ارزش چيزيں وغيرہ وغيرہ ايسي چيزيں ہيں جن کے بارے ميں دونوں افراد ميں ہم آھنگي کا پايا جانا بےحد ضروري ہوتا ہے - ان چيزوں کے بارے ميں ہر ايک دوسرے کو اپنے خيالات سے پوري طرح آگاہ کيا جانا بےحد ضروري ہوتا ہے اور ابتدائي آشنائي ميں ان باتوں کو مورد بحث لايا جانا چاہيۓ تاکہ زندگي کے اس آئندہ آنے والے سفر ميں غلط فہمياں پيدا نہ ہوں اور زندگي کے ہر معاملے ميں جيون ساتھي کا اعتماد اور ہمدردياں حاصل کي جا سکيں - ہمارا يہ باتيں کہنے کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ لڑکا اور لڑکي سياست يا زندگي کي عادات کے بارے ميں ہم آھنگ ہوں ليکن آپ کي زندگي ميں کن چيزوں کي اہميت ہے انہيں ضرور واضح کريں کہ آپ مستقبل ميں کيا کرنا چاہتے ہيں اور کن اھداف کو حاصل کرنے کے ليۓ کوشش کريں گے حتي يہ بھي واضح کريں آپ اپنے بچوں کو مستقبل ميں کيا ديکھنا چاہيتے ہيں -
* شادي کے معاملے ميں ايک مشاور کا کردار
عام طور پر يہ ديکھنے ميں آيا ہے کہ زيادہ تر جوان لڑکيوں کو جب لڑکا ظاہري طور پر پسند آ جاتا ہے تو وہ شادي کے ليۓ ہاں کہتے ہوۓ يہ خيال کرتي ہيں کہ اس نے لڑکے کے بارے ميں جتنا جان ليا ہے وہ کافي ہے اور اس سے زيادہ جاننے کي ضرورت نہيں ہے - ہمارا ايسي جوان لڑکيوں کو يہ مشورہ ہے کہ زندگي کا ايک اہم فيصلہ کرتے ہوۓ اس قدر خوداعتمادي کا مظاہرہ نہ کريں اور اس معاملے ميں مشورہ کرنے کے ليۓ کسي مستند مشاور کي مدد ضرور حاصل کريں -
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان