• صارفین کی تعداد :
  • 520
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

مارچ ٹو بيت المقدس کاروان ايران ميں

 مارچ ٹو بیت المقدس کاروان ایران میں

فلسطين کے لئے مارچ ٹو بيت المقدس نامي عالمي امدادي کاروان ميں شامل ايشيائي کاروان آج جنوب مشرقي سرحد سے ہوتا ہوا ايران پہنچا ہے-

ابنا: مارچ ٹو بيت المقدس کے ايشيائي کاروان ميں انڈونيشيا، ہندوستان، مليشيا، جاپان ، پاکستان، سري لنکا اور بنگلاديش کے باشندے شامل ہيں- يہ کاروان نو مارچ کو نئي دہلي ميں مہاتما گاندھي کے مقبرے سے شروع ہوا تھا اور پاکستان سے ہوتا ہوا آج ايران پہنچا ہے-

يہ کاروان ايران کے گيارہ صوبوں سے ہوتا ہوا ترکي پہنچے گا- مارچ ٹو بيت المقدس عالمي امدادي کاروان کے رکن جو زمين کے راستے سے مقبوضہ فلسطين پہنچيں گے لبنان ميں اکٹھا ہونگے جبکہ يورپ سے آنے والے کاروان اردن پہنچيں گے اور افريقہ سے آنے والے کاروان مصر ميں جمع ہونگے اور قدس شريف سے قريبي ترين علاقے ميں ايک دوسرے سے مل جائيں گے-

ادھر اسلامي جمہوريہ ايران کي ارمني عيسائيوں کي برادري نے مارچ ٹو بيت المقدس نامي امدادي کاروان کو سراہتےہوئے اس کارواں کي بھر پور حمايت کرنے کا اعلان کيا ہے- ايران کے جنوبي علاقوں کي عيسائي برادري کے نمائندے رابرٹ بيگلريان نے کہا کہ يہ کاروان دنيا کے آزاد ضمير انسانوں بالخصوص ابراہيمي اديان کے پيروؤ ں کي ہمدردي کا پيغام پہنچاتا ہے-