• صارفین کی تعداد :
  • 2920
  • 2/1/2012
  • تاريخ :

شادي کے ليۓ آپ کب تيار ہيں ؟

شادی بیاه

اس بات ميں ذرا بھي شک نہيں ہے کہ شادي کسي بھي انسان کي زندگي کا بہت اہم اور حساس موڑ ہوتا ہے - ايسا موڑ جہاں سے دو افراد اپني نئي زندگي کا آغاز کرتے ہيں - خير يہ زندگي کا اہم  موڑ تو ہے ہي  ليکن ہميں يہ کيسے معلوم ہو کہ ہم اس نئي زندگي کو شروع کرنے کے ليۓ ہر طرح سے تيار بھي ہيں يا نہيں ؟ کيسے پتہ چلے کہ آپ  اپني زندگي کا اہم فيصلہ کرنے کے ليۓ تيار ہيں ؟ کيا آپ نے اس بارے ميں کبھي سوچا ہے کہ شادي کا فيصلہ کرنے سے پہلے آپ کو کيا تياري کرني چاہيۓ ؟  اس سے پہلے  کہ آپ اپني زندگي کے اس اہم مرحلے  کے بارے ميں کوئي  حتمي نتيجہ نکاليں ،  براۓ مہرباني  خود سے  مندرجہ ذيل سوالوں کے جواب طلب کريں تاکہ آپ کو يہ معلوم ہو سکے کہ آپ شادي کے ليۓ تيار ہيں بھي يا نہيں ؟

*   آپ   " ہاں " ميں جواب کيوں دينا چاہتے ہيں ؟

آپ اس سوال کا کيا جواب ديں گے ؟ کيا آپ اس سوال کا جواب يوں ديں گے کہ " اس کا عاشق ہوں اور باقي عمر اس کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں " - اگر آپ کي دليل اچھي ہے اور حقيقت پر مبني ہے  تو بات ٹھيک ہے مگر اس کے علاوہ کسي بھي دوسرے معنوں ميں اگر آپ جواب ديں جس کے حوالے سے آپ خود بھي الجھاؤ کا شکار ہوں  تو  اس کا مطلب يہ ہو گا کہ آپ ابھي تک  اس کے ساتھ شادي کے ليۓ کسي حتمي نتيجے پر نہيں پہنچے ہيں -  ايسي حالت ميں اگر آپ شادي کے ليۓ کسي مناسب دليل کي  تلاش ميں ہيں اور  صرف اپنے آپ کو مطمئن کرنا چاہتے ہيں کہ آپ شادي کے ليۓ تيار ہيں تو بہتر يہي ہو گا  کہ ابھي کچھ دير مزيد صبر کريں  کيونکہ  حقيقت ميں ابھي تک آپ شادي کے ليۓ تيار نہيں ہيں -  اگر آپ يہ سوچ کر  " ہاں " ميں جواب ديتے ہيں کہ شادي کرنے سے آپ کي بہت ساري مشکلات حل ہو جائيں گي تو يہ اس بات کي نشاندھي ہے کہ آپ حتمي طور پر شادي کے ليۓ ابھي تيار نہيں ہيں کيونکہ  يہ بات آپ کو معلوم ہوني چاہيۓ کہ شادي کرنے کا يہ مطلب ہرگز نہيں  ہے کہ شادي کے بعد آپ کي مشکلات حل ہو جائيں گي -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان