• صارفین کی تعداد :
  • 1481
  • 1/11/2012
  • تاريخ :

حسين ع کي تحريک، رہنمائے انسانيت (حصّہ دوّم)

محرم الحرام

امام حسين ع نے اسلام کي جرات و بہادري کو زندہ کيا- مسلمانوں کي روح کو شخصيت،حريت، غيرت اور ہدف عطا کيا- ان کے بدن سے سستي و بے حسي کو نکال باہر کيا- ان کي روح کو حرکت دي- کفر‘، لادينيت، ظلم و ستم سے مبارزہ کرنے کے لئے جرات اور ہمت کو زندہ کيا- امام ع نے مسلمانوں کي معنوي شخصيت کو بيدار کيا- اس بات ميں کوئي شک نہيں کہ معرکہ حق و باطل ميں شہيد مظلوم کو انساني جذبات و احساسات کا بھي سامنا کرنا پڑا- ليکن ضرورت اس بات کي ہے کہ بتايا جائے کہ وہ کون سا مقصد تھا کہ جس کے لئے امام ع نے اپني اور اپنے اعزہ کي جان قربان کي-؟

 علي اکبر ع کي جواني ايسي نہ تھي کہ کسي معمولي مقصد کي خاطر دے دي جائے---عباس علمدار ع کا شباب ايسا نہ تھا کہ کسي معمولي مقصد کي خاطر دے ديا جائے--- چھ ماہ کے  علي اصغر ع کي ننھي جان ايسي نہ تھي کہ بلاوجہ اس کي قرباني دے دي جاتي، حتٰي کہ حضرت زينب سلام اللہ عليھا کي چادر ايسي نہ تھي کہ کسي معمولي مقصد کي خاطر دے دي جاتي- يقيناً جس مقصد کے لئے اتني عظيم قربانياں دي گئيں وہ کتنا عظيم تر ہو گا-

جو لوگ مکتبي اور نظرياتي زندگي گزارنا چاہتے ہيں اور اپنے عمل و کردار کو مذہب کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہيں انہيں چاہيے کہ اپني انفرادي، اجتماعي، عبادي اور سياسي زندگي کو شرعي اصولوں پر استوار کريں- اس لحاظ سے عاشورہ ايسے قيام کا نام ہے جس ميں فقہي نقطہ نظر سے ہر عمل انجام پايا ہے- کہاں پر زخمي ہونا ہے؟---کہاں پر قيد ہونا ہے؟---کہاں پر شہيد ہونا ہے؟---کہاں خاموش رہنا ہے؟---اور کہاں امر بالمعروف اور نہي از منکر کرنا ہے؟--- يہ تمام کربلا ميں شرعي اصولوں کے مطابق انجام پايا ہے- مذہب کي تشريح اور عقائد کا بيان امام ع کي ذمہ داري ہے- امام ع اپنے کلام اور عمل سے صحيح اعتقادات کي طرف رہنمائي اور انحرافات سے مقابلہ کرتے ہيں-

يہ کہ عقيدہ توحيد کيا ہے-؟ قيامت انسان کي عملي زندگي پر کيا اثر ڈالتي ہے-؟ سيرت انبياء کسے کہتے ہيں-؟ امامت کس طرح رسالت کا تسلسل ہے-؟ اہل بيت کون ہيں اور ان کي کيا ذمہ دارياں ہيں-؟ امت کے امام ع کے برابر کيا فرائض ہيں؟ يہ سارے ايسے نکات ہيں جو عاشورہ کے پيغامات ہيں- اگر اس زاويے سے عاشورہ ميں غور کيا جائے تو عاشورہ ايک درس کي کلاس ہے، جس ميں ہم امام ع اور ان کے اصحاب باوفا سے سبق حاصل کرتے ہيں- يہاں تک کے امام ع اور اہل بيت ع کے خطبات اور شہادت سے پہلے آپ کے اصحاب کے رجز سب کے سب اپنے اندر پيغام لئے ہوئے ہيں-

 

تحرير:علامہ سيد عبدالجليل نقوي  ( اسلام ٹائمز )

پيشکش: شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سفير حسيني ( حصہ دوم )