• صارفین کی تعداد :
  • 549
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

مہمانپرست: امريکہ کي اقتصادي پابنديوں کا ايراني قوم پر کوئي اثر نہيں پڑےگا

مهمانپرست

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے امريکہ کي طرف سے ايران کي سينٹرل بينک کے خلاف پابنديوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کے سينٹرل بينک کے امريکہ کے ساتھ لين دين کےمعاملات نہيں ہيں لہذا امريکہ کے اس معاندانہ اقدام کا ايراني قوم پر کوئي اثر نہيں پڑےگا البتہ امريکہ کي دشمني، ايراني قوم کے ذہن ميں ہميشہ باقي رہے گي-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمانپرست  نے اپني ہفتہ وار گفتگو ميں  امريکہ کي طرف سے ايران کي سينٹرل بينک کے خلاف پابنديوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کے سينٹرل بينک کے امريکہ کے ساتھ لين دين کے معاملات  نہيں ہيں لہذا امريکہ کے اس معاندانہ اقدام کا ايراني قوم پر کوئي اثر نہيں پڑےگا البتہ امريکہ کي دشمني ايراني قوم کے ذہن ميں ہميشہ باقي رہےگي-

مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کے سوال کا جواب ديتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امريکہ کي طرف سے ايراني عوام پر دباؤ کي پاليسي کا سلسلہ جاري ہے اور اب تک امريکي پابنديوں کا ايراني قوم پر کوئي منفي اثر مرتب نہيں ہوا بلکہ امريکي پابنديوں کي وجہ سےايراني قوم کئي ميدانوں ميں مستقل ہوگئي ہے اور آئندہ بھي امريکي پابنديوں کا ايراني قوم کي ترقي اور پيشرفت پر کوئي اثر نہيں پڑےگا-

انھوں نے کہا کہ بعض ممالک امريکہ کي تقليد کرتے ہوئے ايران کے خلاف صف آرا ہيں  رامين مہمانپرست نے کہا کہ امريکہ ايران کو نقصان پہنچانے کي کوشش کررہا ہے جبکہ خود امريکہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور يورپ و امريکہ ميں اس وقت زبردست اقتصادي بحران جاري ہے اور نئے عيسوي سال ميں بھي امريکہ اور يورپ ميں يہ بحران جاري رہےگا-