• صارفین کی تعداد :
  • 4230
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

آپ کے بچے کا ڈاکٹر آلرجيز کے لئے کيا کر سکتا ھے

الرجی

آپ کے بچے کا ڈاکٹر بچے کا جسماني معائنہ کرے گا- صحت عامہ کا آدمي آپ سے آپ کے بچے کي الرجي کي ہسٹري کے متعلق پوچھے گا اور الرجي کي علامات کے متعلق معلومات لے گا- آپ کے بچے کے ٹيسٹ کرائے جا سکتے ہيں- جن ميں جلد کا ٹيسٹ، خون کا ٹيسٹ، سينے کا ايکسرے، پھپھڑے کي کارکردگي کا ٹيسٹ، ورزش برداشت کرنے کا ٹيسٹ شامل ہيں اور ان ٹيسٹ کي معلومات کے نتيجے ميں ڈاکٹر تشخيص کرےگا- پھر ڈاکٹر ان ٹيسٹ کي رپوٹوں کے متعلق آپ سے اور آپ کے بچے سے بات چيت کرے گا-

اپائنمنٹ کے ليے تيار کرنا:

الرجي ٹيسٹ کرانے سے تھوڑا عرصہ پہلے آپ کے بچے کو دوائياں بند کرنا پڑيں گي- ان دوائيوں ميں اينٹي ہسٹامينز اور چکر روکنے کے ليے دوسري گولياں شامل ہيں- اس وزٹ سے پہلے ڈاکٹر سے دوائياں بند کرنے سے متعلق معلومات ضرور لے ليں-

گھر ميں الرجيز کي صورت ميں اپنے بچے کا خيال رکھنا:

اپنے بچے کي الرجي کو ڈاکٹر کي تجويز کردہ دوائيوں سے علاج کريں-اگر آپ کے بچے کو دانے نکل رہے ہيں توکيلامين لوشن يا کولڈ کومپريس سے درد اور خارش ميں آرام آ سکتا ھے- اينٹي ہسٹامينز (جيسے کہ بنياڈرل يا کلورنرائيپولون ) سے بھي درد اور خارش ميں آرام مل سکتا ھے- يہ دوائياں آپ کے بچے کو سلانے کا بھي سبب بن سکتي ہيں-

اگر آپ کے بچے کو شديد الرجي ھے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو ايپي نيفرين سيلف انجکشن پين (اپيي پين ) تجويز کرسکتا ھے- آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ اس کو کب اور کس طرح استعمال کرنا ھے- آپ کو يا آپ کے بچے کو ہر وقت اسے اپنے ساتھ رکھنا پڑسکتا ھے-

جہاں تک ممکن ہو اپنے بچے کا الرجن سے تعلق کو کم کريں- آپ کا بچہ جس چيز سے الرجک ھے، اس کے متعلق جائيں اور اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بھي بات چيت کريں-

ائيربورن الرجيز:

اپنے بچے کو ائيربورن الرجن سے بچانے کے متعلق اہم نکات:

پالتو جانوروں / پرندوں سے گھر کو صاف کرليں اور اگر پالتو جانور ہيں تو انھيں بچے کے کمرے سے باہر نکال ديں- اور انھيں باقاعدگي سے نہلائيِں-

اپنے گھر سے خصوصاً بچے کے کمرے سے قالين اور رگز ہٹا ليں- سخت فرش پر اتني مٹي نہيں جمتي، جتني کہ قالينوں پر جمتي ھے-

گھر مِيں نمي کم سے کم ہو-

سارے بسترگرم پاني سے دھوئيں اس سے مٹي کے ذرات کو کم کرنے ميں مدد ملے گي-

موسموں کے شروع اور آخر ميں اپني کھڑکيوں کو بند رکھيں-  تاکہ باہر کے پولنز کے تعلق کو قابو ميں رکھا جائے- ايسے ائيرکنڈيشنز سسٹم استعمال کريں جن ميں چھوٹے ذرات کے ليے فلڑ لگے ہوں-

گھر کي ايسي چيزوں سے چھٹکارا حاصل کريں-  جن ميں مٹي اکٹھي ھوتي ھو جن ميں بڑے بڑے لٹکنے والے يا پرانے گندے فرنيچر شامل ھيں-

گھر کو صاف ستھرا رکھيں

اگر آپ کا بچہ مٹي کے ذرات سے الرجک ھے تو تکئے اور گدوں کو بند کرکے رکھيں

اپنے غسل خانوں اور دوسري پھپھوندي لگنے والي جگہوں کو صاف اور خشک رکھيں -

Aboutkidshealth

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

اسٹامينوفين  کے متعلق کچھ آگاہي