• صارفین کی تعداد :
  • 3215
  • 12/29/2011
  • تاريخ :

شادي کے سلسلے ميں لڑکيوں کي غلطياں

شادی بیاه

بارہ مواقع ايسے ہيں جہاں پر لڑکياں شادي کے معاملے ميں شروع ہي ميں غلطي کر بيٹھتيں ہيں-

دوسري عبارت ميں ضروري ہے کہ مناسب ہمسر کے انتخاب کيليے ان بارہ غلطيوں سے دوري اختيار کريں-

1: ايک تمام چھوٹي بڑي خصوصيات کو ايک فرد کے اندر تلاش کرنا ايک بہت بڑي غلطي ہے-

صحيح ہے کہ آپ ايک ايسے شخص کا انتخاب کريں جسکي خوبياں آپکے نظريہ سے نزديک ہوں ليکن اگر آپ بہت زيادہ دقت سے کام ليں گي اور ہر عمل کو قضاوت کي نگاہ سے ديکھيں گي تو شايد ہي ايسا کوئي شخص ملے جس ميں کوئي غلطي نہ پائي جاتي ہو پھر ممکن ہے کہ کوئي جزئي بات باعث بنے کہ اس مد نظر شخص کو بھي قبول نہ کر پائيں-

2: شادي کي مناسب عمر ہاتھ سےنکل جانے کي وجہ سے آپ کو محسوس ہوتا ہو کہ آپ دوسروں کے سواليہ نگاہوں کي زد ميں ہيں اس وجہ سے بغير سوچے سمجھے کسي بھي رشتے کيليے ہاں کر دينا بہت بڑي غلطي ہے-

 3: دوسروں سے مقائسہ ہميشہ کام کو خراب کرتا ہے اگر آپ اپنے ليے آنے والے ہر رشتے کا ايک دوسرے يا اپنے گرد ونواح کے لوگوں سے مقائسہ کرنا شروع کر ديں گي تو يقينا کبھي بھي صحيح فيصلہ نہيں کر پائيں گي-

4: اگر آپ ان لوگوں ميں سے ہيں جو اپنے ہر دکھ درد کو گلے لگائے رکھتے ہيں تو يہ آپ کي بہت بڑي غلطي ہے-

5: اگر کسي بھي وجہ سے اچھےمواقع آپ کے ہاتھ سے جا چکے ہيں تو اب ان کے بارے ميں سوچنا بند کر ديں-

6: ہوشياري کے ساتھ خود کو آيندہ کيليے تيار کريں-

7: بعض خود کو کسي سے زيادہ گھلنے ملنے کي اجازت نہيں ديتے لہذا يہ بات ان کيليے پريشاني کا باعث بن  سکتي ہے-

8: ممکن ہے کوئي شخص آپ کے معيار پہ پورا اترتا ہو ليکن دوسروں کي لاابالي باتيں آپکو اس سے دور کرديں-

ايسي صورت حال ميں ممکن ہے کہ ايک اچھے موقع کو گنوا ديں اور يہ بڑي غلطي ہے-

9: بعض لڑکيوں ميں خود اعتمادي کي کمي ہوتي ہے وہ سوچتں ہيں کہ ساري خرابياں انہيں ميں جمع ہو گئيں ہيں حالاں کہ اگر وہ اپنے مثبت نکات کي طرف توجہ کريں ہو سکتا ہے وہ دوسري بہت ساري لڑکيوں سے بہتر ہوں-

10: بعض اوقات لڑکياں چاہتي ہيں فورا ہي ان کے اور ان کے دلہا کے درميان شديد محبت اور عشق امنڈ پڑے يا ان کا دلہا دل نکال کے ان کي ہتھيلي پر رکھ دے يا ان کا شوہر عشق کي آگ ميں جلنے لگےليکن جب انکي توقع کے بر خلاف ايسا کچھ نہيں ہوتا تو وہ فورا دلسرد ہو جاتي ہيں-

اگر آپ ايسا سوچتي ہيں کہ پہلي ہي ملاقات ميں شديد محبت پيدا ہو جائے تو يہ آپکي ازدواجي زندگي کيليے خطرے کي گھنٹي ہے- 

آپ اپنے اس عمل سے واقعيت سے  دور ہو جائيں گي جبکہ ہمارے ليے يہ دنيا کاملا واقعي ہے-

11: ہماري زندگي فلمي زندگي نہيں ہے اور نہ ہي يہ مرد فلمي مرد ہيں-

12: کبھي کبھي لڑکياں ايسے لڑکے کو پسند کر ليتي ہيں جوکسي بھي اعتبار سے انکا کفو نہيں ہوتا  ليکن کوئي ايک بات پسند آجاتي ہے البتہ ياد رہے کہ کسي ايک بات کے سہارے زندگي نہيں گذاري جا سکتي-

منفي نکات پر زيادہ زور دينا ايک بہت بڑي غلطي ہے-

اگر آپ مردوں کے متعلق منفي خيالات رکھتي ہيں پہلے انہيں درکنار کريں پھر مثبت نقطہ نظر سے انتخاب کريں-

 بعض لڑکياں مناسب کام اور تعليم کي بنا پرسوچتي ہيں کہ انہيں کسي مدد کي ضرورت نہيں ہے لہذا وہ بڑي بڑي باتيں کہہ جاتي ہيں

يہ لڑکياں اپنے اس طرز تفکر سے اپنے ليے ايک بہت بڑي مشکل کھڑي کر ليتي ہيں

اور صحيح انتخاب بھي نہيں کرپاتي ہيں-

حد سے زيادہ ايثار و فداکاري اسطرح کہ دوسروں کي ضروريات کو اپني ضروريات پر مقدم کرنا بہت بڑي خطا ہے کہ جسميں بعض لڑکياں مرتکب ہو جاتي ہيں-

اگر کسي بھي وجہ سے کوئي ذمہ داري آپ کے کاندھوں پر ہے تب بھي پہلے آپ اپنے اور اپنے مستقبل کے بارے ميں سوچيں-

 بشکريہ اھل بيت پورٹل

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان