پاکستان کے صدر کل پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچويں بار خطاب کريں گے
پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کل ہفتہ 17مارچ 2012ء کو پا رليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچويں بار خطاب کرنے والے پہلے پاکستاني صدر ہوں گے-
ابنا: پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کل ہفتہ 17مارچ 2012ء کو پا رليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچويں بار خطاب کرنے والے پہلے پاکستاني صدر ہوں گے-
وہ 26جولائي 1955کو کراچي ميں پيدا ہوئے صدر آصف علي زرداري 6 ستمبر 2008ء کو پاکستان کے گيارہويں صدر منتخب ہوئے اور9ستمبر2008کو انہوں نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھايا.
انہوں نے پارليمنٹ سے اپنا پہلا خطاب 20 ستمبر 2008 کو کيا، اس کے فوري بعد وہ نيويارک تشريف لے گئے جہاں انہوں 26 ستمبر 2008 کو اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي سے خطاب کيا.
پارليمنٹ کے مشترکہ جلاس سے دوسرا خطاب 28 مارچ 2009، تيسرا 5 اپريل2010 جب کہ چوتھا 22 مارچ2011 کو کيا. 1987ميں بے نظير بھٹو سے شادي کے بعد سياسي حلقے ميں اپنا نام متعارف کرانے والے صدر آصف علي زرداري 1990ميں قومي اسمبلي اور1997ميں سينٹ کے رکن بنے.1993سے1996کے دوران مختلف وفاقي وزارتوں پر فائز رہے.1996ميں کرپشن کے الزامات ميں قيد ہوئے اور2004ميں رہا ہوئے.صدر پاکستان آئين کے آرٹيکل 56 کے تحت پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کريں گے.