• صارفین کی تعداد :
  • 677
  • 12/10/2011
  • تاريخ :

کاظم صديقي: امريکي شکاري باز کا شکار مايہ ناز اقدام ہے

کاظم صدیقی

تہران کے عارضي امام جمعہ نے امريکہ کے ڈرون طيارے پرکنٹرول کرنے اور اسے بحفاظت زمين پر اتارنےپر ايراني مسلح افواج کي تعريف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کي مسلح افواج نے امريکہ کے شکاري باز (پيشرفتہ جاسوسي طيارہ ) کو شکارکرکے مايہ ناز اقدام انجام ديا ہے-

ابنا: تہران يونيورسٹي ميں  نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي کي امامت ميں منعقد ہوئي جس لاکھوں مؤمنين نے شرکت کي- تہران کے عارضي امام جمعہ نے امريکہ کے ڈرون طيارے پر کنٹرول کرنے اور اسے بحفاظت زمين پر اتارنے پر ايراني مسلح افواج کي تعريف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کي مسلح افواج نے امريکہ کے شکاري باز (پيشرفتہ جاسوسي طيارہ ) کو شکارکرکے مايہ ناز اقدام انجام ديا ہے- انھوں نے کہا کہ ايراني مسلح افواج کا يہ اقدام در حقيقت اللہ تعالي کي عظيم نصرت ہے اور يہ نصرت سيد الشہداء حضرت امام حسين عليہ السلام کي عزاداري اور سوگواري کي بدولت عطا ہوئي -

 صديقي نے کہا کہ ايراني مسلح افواج نے امريکہ کے پيشرفتہ جاسوس طيارے کو بحفاظت اترا کر اپني فوجي توانائيوں کا عملي ثبوت پيش کيا ہے- صديقي نے عاشور کے دن افغانستان ، پاکستان اورر عاق ميں دہشت گردوں کے حملے ميں حسيني عزاداروں کي شہادت پر بھي دکھ اور افسوس کا اظہار کيا-