• صارفین کی تعداد :
  • 533
  • 12/10/2011
  • تاريخ :

بيروت ميں ايراني سفير کي روس و چين کے سفراء سے گفتگو

غضنفر رکن آبادی

بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير نے لبنان ميں روس اور چين کے سفراء کے ساتھ الگ الگ ملاقات ميں علاقائي حالات پر گفتگو اور تبادلہ خيال کيا ہے-

ابنا: بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير غضنفر رکن آبادي نے لبنان ميں  روس اور چين کے سفراء کے ساتھ  الگ الگ ملاقات ميں علاقائي حالات پر گفتگو اور تبادلہ خيال کيا ہے- رکن آبادي نے کہا کہ امريکہ اور اسرائيل کي طرف سے شام کے صدر بشار اسد  پراقتدار سے الگ ہونے اور اسلامي مقاومت کا ساتھ چھوڑنے کے لئے دباؤ شکست اور ناکامي کے قريب پہنچ گيا ہے انھوں نے کہا کہ  شام ميں اصلاحات کا عمل جاري ہے شامي حکومت کو شامي عوام کي حمايت مکمل طور پر حاصل ہے رکن آبادي نے امريکي جاسوس طيارے کو اتارنے ميں ايراني فوجي ماہرين کي مہارت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني فوج نے امريکي جاسوس طيارے کو اتار کرامريکہ کے منہ پر زوردار تھپڑ رسيد کيا ہے-