• صارفین کی تعداد :
  • 5454
  • 11/23/2011
  • تاريخ :

کڑاھي پسندے

کڑاھي پسندے

اجزاء:

 

بڑے گوشت کے پسندے آدھا کلو
دہي  ايک کپ
گھي  آدھا کپ
خشک دھنيا دو کھانے کے چمچ
ادرک کا پيسٹ ايک کھانے کا چمچ
انجير دس عدد (پسي ہوئي)
نمک  حسبِ ذائقہ
پياز  دو عدد
سياہ مرچ دس عدد
لونگ  دس عدد
بڑي الائچي ايک عدد
چھوٹي الائچي  دو عدد

 

ترکیب:

پسندوں پر پسي ہوئي انجير اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ ديں- تمام مصالحوں (سياہ مرچ، لونگ، بڑي الائچي، چھوٹي الائچي) کو پيس ليں- پسا ہوا مصالحہ دہي ميں ملائيں اور اسے پسندوں پر لگا ديں- پھر ايک گھنٹے تک مزيد پڑا رہنے ديں- اس کے بعد انہيں گھي ميں اس وقت تک تَل ليں جب تک تيار نہ ہو جائيں- تيار ہونے کے بعد سرو کريں-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايراني تکے