• صارفین کی تعداد :
  • 4291
  • 11/3/2011
  • تاريخ :

پيٹ ميں چربي کينسر کے پھيلاؤ کا سبب

پیٹ میں چربی کینسر کے پھیلاؤ کا سبب

ايک نئي تحقيق کے مطابق پيٹ کے اوپر چربي کي تہہ رحم کے کينسر کو پھيلانے ميں مدد فراہم کرتي ہے-

رحم يا بيضہ داني کے کينسر کے اسّي فيصد کيسز ميں بيماري کي تشخيص سے پہلے ہي کينسر پيٹ پر موجود چربي کي اس تہہ تک پہنچ جاتا ہے جسے اومينٹم کہا جاتا ہے-

دي نيچر ميڈيسن ريسرچ نامي رسالے کا کہنا ہے کہ اگر رحم کا کينسر جسم ميں اومينٹم تک پہنچ جائے تو يہ بيماري چربي کي اس پُوري تہہ کو اپني لپيٹ ميں لے ليتي ہے-

برطانيہ ميں ماہرين کے مطابق يہ تحقيق رحم کے کينسر کو سمجھنے کے ليے فائدے مند ثابت ہوئي ہے- واضح رہے کہ يہ کينسر برطانيہ کي خواتين ميں پانچواں سب سے زيادہ پائے جانے والا کينسر ہے-

اومينٹم پيٹ کے اُوپري حصے ميں پايا جاتا ہے اور اگرچہ يہ اپنے ارد گرد موجود اعضاء کو سہارا ديتا ہے ليکن جسم ميں اس کا ہونا کوئي ضروري نہيں ہے-

اکثر ايسا ہوتا ہے کہ اومينٹم ميں اس کينسر کا پھيلاؤ ابتدائي پھيلاؤ سے زيادہ بڑھ جاتا ہے تاہم يہ معلوم کرنے کے ليے امريکہ ميں يونيورسٹي آف شکاگو کي ايک ٹيم نے چوہوں پر تجربہ کيا جس سے واضح ہوا کہ يہ کيسنر اومينٹم تک بيس منٹ کے اندر داخل ہو جاتا ہے جس کے بعد يہ اومينٹم ميں موجود چربي کو استعمال ميں لا کر مزيد بڑھتا رہتا ہے-

يونيورسٹي آف شکاگو کے پروفيسر ارنسٹ لينگل کا کہنا ہے ’جن اجزاء سے اومينٹم بنا ہے يہ علمِ حيات کے مطابق وہي اجزاء ہيں جو جہازوں کے ايندھن ميں بھي پائے جاتے ہيں-‘

"جن اجزاء سے اومينٹم بنا ہے يہ علمِ حيات کے مطابق وہي اجزاء ہيں جو جہازوں کے ايندھن ميں بھي پائے جاتے ہيں"

پروفيسر ارنسٹ لينگل

انھوں نے کہا ’اومينٹم کي چربي کينسر کے جراثيم کي پرورش کرتي ہے اور بيماري کو جسم ميں تيزي سے بڑھاتي ہے-‘

انھوں نے مزيد کہا ’اس بارے ميں ہم جتني معلومات اکٹھي کر سکيں اتنا ہي اچھا ہے کيونکہ اس سے علاج سامنے آئے گا-

محققين کا يہ بھي کہنا ہے کہ چربي چھاتي اور رحم کے کينسر سميت ديگر اقسام کے کينسر کا بھي باعث ہے

بشکریہ: بی بی سی ڈاٹ کام 
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

تمباکو نوشي سے تپ دق ميں اضافے کا خطرہ

دورانِ حمل کم چکنائي والا دہي نقصان دہ

سبزيوں کا استعمال کولسٹرول کي سطح کم کرتا ہے

فالج کا علاج چمگادڑ سے

موبائل فون سے دماغ کے سرطان کا خطرہ :عالمي ادارہ صحت کي رپورٹ