• صارفین کی تعداد :
  • 1721
  • 10/24/2011
  • تاريخ :

 اپنے اصحاب کے ساتہ مزاح فرماتے تہے

بسم الله الرحمن الرحیم

 لوگوں کے ساتھ انتہائي نيک سلوک روا رکھتے تھے، ان کے درميان ہميشہ خوش و خرم نظر آتے تھے، اپنے تمام غموں کو اپني تنہائيوں سے مخصوص رکھتے تھے- بزرگ و خرد سبھي کو سلام کيا کرتے تھے- اگر آپ (ص) کو کوئي رنجيدہ خاطر کرتا تو اس کے آثار چہرہ انور پر تو نمودار ہوتے مگر زبان اقدس کوئي گلہ نہ کرتي- آپ کے حضور ميں کوئي کسي غير کي برائي نہيں کرسکتا تھا- بچوں کے ساتھ نرمي اور عورتوں کے ساتھ بڑي مہرباني سے پيش آتے تھے- ضعيفوں اور ناتوانوں کے ساتھ بے انتہا ہمدردي فرماتے تھے- اپنے اصحاب کے ساتھ مزاح فرماتے تھے- آپ (ص) کا بستر چٹائي اور تکيہ کھجور کے پتوں سے بھري ہوئي کھال کا تھا- اکثر و بيشتر آپ (ص)کي غذا نان جو اور خرما ہوا کرتي تھي- تاريخ شاہد ہے کہ آپ صرف رنگارنگ غذا سے ہي نہيں بلکہ نان گندم کے لگاتار تين دنوں تک استعمال سے بھي پرہيز فرماتے تھے-

ولي امر مسلمين حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي کے خطاب سے اقتباس

(خطبات نماز جمعہ، تہران، 1379-2-23)