• صارفین کی تعداد :
  • 3231
  • 10/14/2011
  • تاريخ :

ناراضگي کي حد  سے  تين قدم پہلے ہي رک جاؤ (حصّہ دوّم)

ناراضگی

ناراضگي اور صلح ميں مياں بيوي کا فرق

اگر ناراضگي عورت کي طرف سے ہو تو مرد اصرار اور محبت سے  اسے راضي کرتے ہوۓ صلح کرنے ميں مددگار ثابت ہو سکتا ہے - عورتوں کي ايک خاص طرح کي نفسيات ہوتي ہے اور جب کبھي وہ ناراض اور افسردہ ہوتي ہيں تو ان کي دلي خواہش ہوتي ہے کہ شوہر  انہيں اہميت ديتے ہوۓ اظہار محبت اور ہمدردي کرے - ايسي حالت ميں شوہر کے تجسس اور اصرار کو عورتيں محبت تصوّر کرتي ہيں -

ليکن اس کے برعکس اگر مرد ناراض ہے تو صلح کرنا مشکل ہو جاتا ہے کيونکہ مرد جب افسردہ اور ناراحت ہوتے ہيں تو ان کي کوشش ہوتي ہے کہ تنھائي اختيار کريں - اگر ايسے موقع پر ان سے اصرار اور  راز جوئي کي کوشش کي جاۓ تو وہ مزيد ناراض ہوتے ہيں - لہذا شوہر کي ناراضگي کي صورت ميں  عورت جو بہترين کام کر سکتي ہے وہ يہ ہے کہ اگر وہ خود کو قصور وار جانتي ہو تو اس پر شوہر سے عذر خواہي کرے اور اگر قصوروار نہيں تو  مختصر طور پر افسوس کا اظہار کرے اور زباني تاکيد کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے طرز عمل سے اس چيز کا اظہار کرے مثلا گھر کے کام کاج ميں زيادہ سرگرم ہو جاۓ اور اچھي اچھي غذا تيار کرکے گھر والوں کو پيش کرے - جيسے بھي ہو اسے اپنے شوہر کي رنجيدگي کو دور کرنا چاہيۓ -

ناراضگي  کا جواب ناراضگي کے ساتھ دينا کوئي اچھا کام نہيں ہے اور وہ بھي گھر کي چار ديواري ميں جو آرام اور محبت کي جگہ ہوتي  ہے - آپ کو اس بات کا خيال رکھنا چاہيۓ کہ آپ ميں بھي لازمي طور پر ايسے کمزور پہلو ہونگے جنہيں آپ کا جيون ساتھي برداشت کر رہا ہوتا ہے اس ليۓ اگر کبھي آپ کے جيون ساتھي سے کوئي غلط کام سرزد ہو بھي جاۓ تو اسے تحمل کريں - ہر شخص کو اس کي مرضي کے مطابق زندگي گزارنے ديں البتہ ايسے افراد جو بہت جلد عصباني ہو جاتے ہيں انہيں اپنے علاج پر توجہ ديني چاہيۓ - بہرحال يہ ايک الگ بحث ہے -   مختصر يہ کہ اگر آپ کسي سے بہت جلدي صلح و آشتي کرنا چاہتے ہيں تو اپني زبان سے ايسے ميٹھے الفاظ باہر لائيں جو دوسرے کے ليۓ محبت  اور آشتي  کا باعث بنے - ازدواجي زندگي ميں جيون ساتھي اگر ايک دوسرے کے ساتھ نوازش بھرا اور لچکدارانہ رويہ رکھيں تو اس سے کچھ فرق نہيں پڑتا ہے - اگر شوہر اپني بيوي کے ساتھ   پيار و محبت سے پيش آۓ تو بيوي يہي پيار اپنے بچوں اور شوہر کو منتقل کرے گي -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

راستگوئي

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات (حصّہ دوّم)

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات

گھر کى آمدنى اور خرچ

بدزباني