• صارفین کی تعداد :
  • 2579
  • 10/14/2011
  • تاريخ :

غير ملکي چينلوں کے برے اثرات سے بچيں (حصّہ دوّم)

ٹی وی

خواتين ميں خانداني بنيادوں کي بے احترامي اور بيروني محيط ميں دلچسپي

ان چينلوں کے پروگراموں کے ذريعے سے ميڈيا کي سرد جنگ لڑي جا رہي ہے - ايسے پروگرام نشر کيے جاتے ہيں جن کے اثر سے خواتين ميں والدين اور شوہر کے ليۓ احترام ميں کمي واقع ہوتي ہے اور وہ گھر سے باہر کام کاج ميں زيادہ دلچسپي لتي ہے - ان پروگراموں کو ترتيب دينے والوں کي يہ کوشش ہوتي ہے کہ عورتوں کي اس طرح سے ذہن سازي کي جاۓ کہ وہ گھر سے باہر خود کو فعال کريں اور ان کے دلوں ميں خاندان کي اجتماعي زندگي کي اہميت بہت کم ہو جاۓ - ايسے پروگراموں کو ديکھنے سے ہمارے معاشرے کي خواتين کا رحجان گھر سے باہر کي اجتماعي زندگي کي طرف زيادہ  ہو جاتا ہے اور وہ گھر سے باہر کام کرنے  اور دوسرے لوگوں سے ملنے ملانے  کو زيادہ اہميت ديتي ہيں اور اس کام کے ليۓ اپنے خانداني  تعلقات کو بھي داؤ پر لگا ديتي ہيں اور آزادي نسواں کے نام پر بہت بڑے دھوکے کا شکار ہو جاتي ہيں -

نازيبا فيلموں کا سونامي اور معاشرے ميں اخلاقي ناامنيت

ايسے چينلوں کا ايک اور بنيادي مقصد غيراخلاقي فيلموں کي نمائش ہے تاکہ دوسرے ممالک کي نوجوان نسل کو خراب کر سکيں - ايسي فيلموں کي نمائش ان کے اپنے ممالک ميں بہت محدود ہوتي ہے اور ان فيلموں تک رسائي بھي بےحد مشکل ہوتي ہے جبکہ دوسرے ممالک ميں معاشرے کو خراب کرنے کے ليۓ  سيٹلائٹ چينلوں کے ذريعے سے ايسي فيلموں کي نمائش کي جاتي ہے -  ايسي فيملموں کو ديکھنے سے معاشرے ميں بہت سے مسائل جنم ليتے ہيں کہ جن ميں سے سن بلوغ  تک جلدي پہنچنا ، فحاشي ، زيادتي ، معاشرے ميں اخلاقي ناآرامي ، اور خاندان کے بنيادي ڈھانچے ميں سستي شامل ہيں -

تشدّد ميں اضافہ

تشدّد پر مبني فيلموں کي نمائش ان چينلوں کا ايک بنيادي مقصد ہوتا ہے - ايسي فيلموں ميں قتل و غارت ، فحاشي ، زور و زبردستي ، بدمعاشي اور دوسرے غير انساني فعل ان فيملموں ميں دکھاۓ جاتے ہيں - ان فيلموں ميں پرتشدد واقعات کو ديکھنے سے خانداني زندگي ميں تشدد ديکھنے کو ملتا ہے اور اس کے علاوہ بھي ايک طرح سے يہ فيملميں جرائم کي تربيت  کا باعث بنتي ہيں -  اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ کچھ سالوں ميں خاندان ميں لڑائي جھگڑے ، ظلم و زيادتي کي بڑي وجہ سيٹلائٹ چينلوں پر نشر ہونے والي  ايسي فيلميں ہيں - 

ثقافتي  ٹکراؤ کا آغاز

ايسے چينلوں کے پروگراموں کے زيراثر افراد کي سوچ اپنے دوسرے ہم وطنوں سے مختلف ہو جاتي ہے جس کي وجہ سے معاشرے ميں فکري  ناہم آھنگي وجود ميں آ جاتي ہے - ايسي صورتحال ميں کوئي نہيں جان پاتا کہ کون ٹھيک ہے اور کون غلط - يہ چينل معاشرے کے افراد کو اپنے معاشرے سے بيگانہ کرکے اسے اپنے اعتقادات کي طرف کھينچتے ہيں - ايسے معاشرے ميں ان ٹي وي چينلوں کے پروگراموں کي وجہ سے اتنے گھمبير مسائل سامنے آتے ہيں کہ ان کا  يہ ذہني تضاد  دور کرنا بےحد مشکل ہو جاتا ہے اور يوں معاشرے کے افراد افسردگي اور نااميدي  کا شکار رہتے ہيں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات

گھر کى آمدنى اور خرچ

بدزباني

ادب

بچہ اور دينى تعليم