• صارفین کی تعداد :
  • 734
  • 9/30/2011
  • تاريخ :

بحرين کا اصل مسئلہ عوام کے حقوق ہيں

کاظم جلالی
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے ترجمان کاظم جلالي نے کہا ہے کہ بحرين کي حکومت کا اصل مسئلہ اس ملک کے عوام کي ضروريات کي تکميل اور ان کے شہري حقوق ہيں -

ابنا: کاظم جلالي نے اس بات کو بيان کرتے ہوۓ کہ ايران ہميشہ سے ہي خطے اور اسلامي دنيا سے متعلق امور ميں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں رہا ہے کہا کہ اگرچہ بحرين کي مشکلات کے حل کے لۓ ايران سے مدد طلب کۓ جانے پر مبني بحريني وزير خارجہ کے بيانات کے بارے ميں حسن ظن سے کام ليا جاسکتا ہے ليکن يہ بيانات بہت دير کے بعد آۓ ہيں- کاظم جلالي نے اس بات کو بيان کرتے ہوۓ کہ بحرين کي حکومت نے اپنے شہريوں کے ساتھ افسوسناک رويہ اختيار کيا ہے کہا کہ اس ملک کي پوليس سيکورٹي فورسز اور غير ملکي فوجيوں نے جو مظالم ڈھاۓ ہيں وہ افسوسناک ہيں - کاظم جلالي نے بحريني حکام کے ايران مخالف بے بنياد الزامات اور بيانات کي ياددہاني کرتے ہوۓ کہا کہ بحرين کے حکام نے ايران کي حکومت اور ملت کے خلاف بے بنياد الزامات لگاۓ ہيں جس کي ان کو تلافي کرني چاہۓ-