• صارفین کی تعداد :
  • 2604
  • 9/9/2011
  • تاريخ :

عمومي نظارت (حکام کي سطح پر امر بالمعروف اور نہي عن المنکر)

ایران کا پرچم

امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کے متعدد ميدان ہيں جن ميں سب سے اہم حکام کا ميدان ہے- يعني عام لوگ حکام کو امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کريں- عوام حکام سے اچھے کام کا مطالبہ کريں، درخواست اور التماس کي صورت ميں نہيں بلکہ تحکمانہ انداز ميں- يہ بہت اہم ميدان ہے، يہ فقط اسي ميدان تک محدود نہيں بلکہ دوسرے بھي ميدان ہيں-

 سارے شعبوں ميں نہي عن المنکر کي ضرورت ہوتي ہے- مثلا توانائي رکھنے والے افراد جو کام اپنے ہاتھ ميں ليتے اور انجام ديتے ہيں اس ميں قومي ذخائر کا جو غلط استعمال ہوتا ہے، يعني ملکي امور ميں يہي اقربا پرستي، امپورٹ کے معاملے ميں، کمپنيوں کے سلسلے ميں، پيداواري ذخائر سے استفادے کے سلسلے ميں حکام جو اقربا پرستي کرتے ہيں- ايک صورت يہ ہوتي ہے کہ دو تاجر آپس ميں تعاون اور دوستي کي بنياد پر کام کرتے ہيں، يہ الگ چيز ہے، اس کا حکم بھي الگ ہے ليکن کبھي ايسا ہوتا ہے کہ جو شخص سرکاري عہدے پر ہے اور جس کے پاس اختيارات ہيں کسي شخص سے خاص قسم کے تعلقات قائم کرتا ہے- يہ چيز ممنوع اور حرام ہے اور اس سے ان تمام لوگوں کو روکا گيا ہے جو ان باتوں کو سمجھتے ہيں- ہر ادارے ميں ہر شخص پر وہ ماتحت ہو يا افسر (امر بالمعروف اور نہي عن المنکر) واجب ہے- اس طرح موقع پرست افراد کو روکا جا سکتا ہے-

بشکريہ : خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ


متعلقہ تحريريں:

ماہرين کي کونسل کي نظارتي روش

نظارت اور عدليہ

ايک لازوال  اور انوکھا انقلاب ( حصّہ دوّم )

نظارت اور مقننہ

نظارت و نگراني