• صارفین کی تعداد :
  • 2787
  • 9/6/2011
  • تاريخ :

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں ( حصّہ دوّم )

روشن قندیل

حقوق و فرائض کے تصور سے اس کا دماغ خالي ہے، اس کے سامنے بس اپني خواہشات ہيں اور انہيں پورا کرنے کے لئے ممکن وسائل اور اثر و رسوخ کو استعمال کرتا ہے - کيا کم وبيش ہمارے  موجودہ انساني معاشرے کا حال بعينہ يہي نہيں ہے کہ جيسا اوپر بيان کيا گيا ؟ کيا ہمارا حال ويسا ہي نہيں ہے جيسے کہ حضرت عيسيٰ عليہ السلام کے زمانے ميں بني اسرائيل کے لوگوں کا تھا ، جوگفتار اور تقرير ميں شريعت موسوي کے ”‌دفاع اور حق” ميں جزئيات اور فروغات کي باريکيوں پر جنون آميز لمبے لمبے مناظر ے کررہے تھے ليکن عملاً حرام کے سالم اونٹ کو نگلنے ميں شريعت موسوي کو آڑے آنے کي ”‌اجازت ” نہيں ديتے تھے -

نقش ہيں سب ناتمام خون جگر کے بغير

نغمہ ہے سودائے خادم خون جگر کے بغير

طالب علم اور نوجوان نسل کسي بھي معاشرے کا قيمتي سرمايہ ہوتے ہيں اور ان کي اہميت کو تاريخ کے ہر دور ميں  تسليم کيا گيا ہے -

آج بھي ان کي بڑي اہميت ہے بلکہ پہلے کے مقابلے ميں زيادہ اہميت ہے - يہي وہ قوّت ہے  ہے جس کے ہاتھ ميں کل قوم کي باگ دوڑ ہو گي - اگر طاب علموں اور نوجوانوں کا يہ طبقہ صحيح فکر اورصحيح سيرت کا حامل ہوگا تو پوري قوم کو درست راہ پر لے چلے گا اور اگر وہ فکري اور عملي بے راہ روي کا شکارہو جائے تو پوري قوم کا رخ بھي غلط ہوجائے گا - نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہيں - ان ميں بعض ايسي خصوصيات ہوتي ہيں ‘ جو بڑي عمرکے لوگوں ميں کم ہي پائي جاتي ہے -

اچھے خيالات کو قبول کرنے کي صلاحيت ان ميں زيادہ ہوتي ہے - بڑي عمر کے لوگوں کو بسا اوقات مصلحتيں اور عصبيتيں کسي فکر کو قبول کرنے سے روک ديتي ہيں - نوجوانوں کے مضبوط عزائم ان زنجيروں کو کاٹ سکتے ہيں جو بڑوں کي راہ کي رکاوٹ ہوتي ہے - ان ہي خصوصيات کي بناء پر نوجوان ہر تحريک کا سرمايہ ہوتے ہيں ان کو ہر تحريک اپنے ساتھ لينے اور ان سے طاقت حاصل کرنے کي کوشش کرتي ہے - جب کسي تحريک ميں جوانوں کي آمد رک جاتي ہے تو وہ ختم ہوجاتي ہے-

دُنيا جتنے بھي  بڑے انقلاب آئے ہيں ان ميں نوجوانوں کا ہاتھ رہا ہے - ان کي قربانيوں ہي نے انہيں کاميابي سے ہمکنار کيا ہے - انبياء عليہم السلام کے احوال بتاتے ہيں کہ نوجوانوں ہي نے سب سے پہلے ان کا ساتھ ديا - موجودہ دور ميں کوئي اسلامي تحريک نوجوانوں کے تئيں کبھي غفلت نہيں برت سکتي ہے - ہمارے ليۓ يہ بےحد ضروري ہے کہ ہم  نوجوان کے مسائل کو سمجھيں اور انہيں حل کرنے کي کوشش کريں - آ ج کے نوجوان بالخصوص مسلم نوجوان جن مسائل سے دوچار ہيں ‘ وہ نہايت ہي گمبھير اور پيچيدہ ہيں - آج کے نوجوانوں ايک طرح کے ذہني انتشار ميں گرفتار ہيں - ايک طرف اسلام مخالف قوتيں انہيں ان کے اصل اھداف سے دور رکھنے کي کوششوں ميں مصروف ہيں تو دوسري طرف خود مسلمان قائدين ميں نوجوانوں کي رہنمائي کے ليۓ ضروري جذبے اور فکر ميں  کوتاہي پائي جا رہي ہے  - ان کے سامنے فکري تضادات نے کوئي راستہ اور کوئي واضح منزل نہيں  چھوڑي ہے - طرح طرح کے متضاد نظريات نے انہيں ہر طرف گھير رکھا ہے - نوجوانوں ان خدا بيزار نظريات کے درميان حيراني کے عالم ميں کھڑا ہے اور يہ فيصلہ نہيں کر پاتا ان ميں سے کس کا ساتھ ديں اور کسے مسترد کريں ؟ فکري لحاظ سے ان ميں سے کسي بھي نظر ميں يہ صلاحيت نہيں ہے کہ نوجوانوں کے تمام سماجي ، مادي اور روحاني مسائل کو حل کرسکے - اگر ايک پہلو سے وہ انہيں مطمئن کرنے کي کوشش کرتے ہيں تو دوسرے پہلو سے انہيں اطمينان اور انتشار کے حوالے کر ديتے ہيں -

ترتيب و پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

( بشکريہ کشمير عظمي )


متعلقہ تحريريں:

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟

زنا ايک حرام فعل  ہے ( حصّہ دوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ چہارم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ سوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ دوّم )