• صارفین کی تعداد :
  • 2432
  • 9/6/2011
  • تاريخ :

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں

روشن قندیل

 موجودہ دور ميں اسلامي دنيا کو جن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے وہ اس قدر گمبير اور پيچيدہ   ہوتے جا رہے ہيں کہ ان کا احاطہ کرنا بھي مشکل نظر آتا ہے - ايسے مسائل کو مسلکي اور گروہي تعصّب سے بالاتر ہو کر ہمارے مذھبي رہنما ، مسلم دانشور ، محقق اور سياسي قائدين  حل  کر سکتے ہيں - اس ليۓ ضرورت اس امر کي ہے کہ  ايسے مسائل کا بروقت ادرراک کرتے ہوۓ ان کے حل کے ليۓ سنجيدہ کوششيں کي جائيں  اور مسلمان نوجوان نسل کي فکري تربيت اور رہنمائي کرتے ہوۓ انہيں اس جدوجہد ميں کليدي کردار سونپا جاۓ -

 ہمارے مسلمان معاشرے کا ايک بڑا افسوسناک  الميہ يہ رہا ہے کہ  بعض  شکم پرست عناصر منافقانہ رويہ اختيار کرتے ہوۓ مسلم معاشرے کو بے حد زيادہ نقصان پہنچا رہے ہيں - اسلام کے اصل چہرے کو  داغدار کرنے اور مسلمانوں کو  شدت پسند ظاہر کرنے کے ليۓ جہاں مختلف حربے استعمال کيۓ جا رہے ہيں وہيں  بعض اوقات خود مسلمان بھي اپني سياست چمکانے کے ليۓ مسلم معاشرے کو دشمن سے نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہيں - ايک دوسرے پر بےجا تنقيد کي بنا پر ايسے معاشرے کو جنم ديا جا رہے ہے جو اسلام کے بنيادي اصولوں  اور روح  سے منحرف نظر آتا ہے -

ميں مدرسہ وخانقاہ سے اٹھا بڑا نمناک

نہ زندگي ، نہ محبت ، نہ معرفت ، نہ نگاہ

منافقت اور دوغلے پن کي پاليسي  پر گامزن يہ لوگ دوسروں کو جب کسي بات کي نصيحت کرتے ہيں تو خود اس پر عمل کرنے کي بجاۓ اسي  غلط کام کو انجام دے رہے ہوتے ہيں - ايسے افراد کے قول و فعل ميں کاملا نضاد نظر آتا ہے -  تھوڑي دير کے لئے کسي ايسے انساني معاشرے کا تصور کيجئے جس ميں کوئي قانوني اور اعليٰ انساني قدريں ، نافذ العمل نہ ہوں - اس معاشرے کا ہر فرد اخلاقي حدود کي پابندي سے مبرا ہے جس پر بس چلتا ہے اسے لوٹ ليتا ہے جس سے عداوت ہوتي ہے اسے مار ڈالتا ہے ،جس چيز کي ضرورت ہوتي ہے اسے بے ايماني سے يا چھين کر حاصل کرليتا ہے، جو خواہش دل ميں پيدا ہوتي ہے اسے جس طريقہ سے چاہا ،حاصل کرليتا ہے ،حلال وحرام کي تميز نہيں کر رہا ہے ، جائز و ناجائز کے فرق سے وہ ناوافق ہے -

ترتيب و پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

( بشکريہ کشمير عظمي )


متعلقہ تحريريں:

زنا ايک حرام فعل  ہے ( حصّہ دوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ چہارم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ سوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ دوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( پہلا مرحلہ)