• صارفین کی تعداد :
  • 3115
  • 9/6/2011
  • تاريخ :

مريخ پر پاني نمکين ہوگا

مریخ

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ يہ امکان موجود ہے کہ سيارے کے گرم ترين مہينوں ميں وہاں بہتا پاني موجود ہو

ناسا کے سائنس داں کہتے ہيں کہ بہاؤ کا رنگ اِس ليے گہرا نہيں کہ يہ گيلا ہے- بلکہ امکان يہ ہے کہ پاني کے بہاؤ نے پہاڑوں کي پتھريلي سطح اور ڈھلوانوں پر گہرے نشان چھوڑ ديے ہوں- ليکن، ابھي سے يہ خواب نہيں ديکھنا چاہيئے کہ مريخ کے جنوبي نصف کرہ ميں گرميوں ميں ايک نمکين ساحل کے کنارے گھوما جاسکتا ہے

ناسا کے ايک خلائي جہاز نے جو مدار ميں گردش کر رہا ہے، يہ انکشاف کيا ہے کہ ممکن ہے سرخ سيارے، يعني مريخ پر، پاني اپني مايا صورت ميں موجود ہو- سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ يہ امکان موجود ہے کہ سيارے کے گرم ترين مہينوں ميں وہاں بہتا پاني موجود ہوتا ہو-

ايري زونا اسٹيٹ يونيورسٹي ميں ايک ماہر ارضيات فلپ کرسچين سن اپني توجہ مريخ اور زمين پر مرکوز کرتے ہيں-

اُنھوں نے واشنگٹن کے ناسا ہيڈکوارٹرز ميں رپورٹروں کو اُس انکشاف کےبارے ميں بتايا جو سائنس دانوں کي کميونٹي ميں جوش پيدا کيے ہوئے ہے-

فلپ  کے الفاظ ميں، ’ ہم يہ جانتے ہيں کہ مريخ پر بہت سي برف موجود ہے- ليکن، يہ پہلا موقعہ ہے کہ ہميں مايا صورت ميں پاني ملنے کا امکان پيدا ہوا- ممکن ہے يہ نمکين پاني ہو- ليکن، يہ مايا ہوسکتا ہے اور ميرے خيال ميں  يہي اہم نکتہ ہے- کيونکہ، پاني برف سے مختلف خصوصيات رکھتا ہے-يہ علامتيں کيا ہيں جو نشاندہي کر رہي ہيں کہ بہتا پاني وہاں موجود ہو سکتا ہے‘-

ناسا کے مريخ کي جانچ کرنے والے  آربٹر  نے يہ انکشاف کيا ہے کہ موسمِ بہار اور موسمِ گرما کے دوران  مريخ ميں واقع بعض پہاڑوں سے گہرے رنگ کے انگليوں کي طرح پھيلے نشانات ملتے ہيں- يہ نشانات سرديوں ميں معدوم ہوجاتے ہيں اور آئندہ موسمِ بہار ميں پھر سے نظر آنے لگتے ہيں-

ناسا کے سائنس داں کہتے ہيں کہ بہاؤ کا رنگ اِس ليے گہرا نہيں کہ يہ گيلا ہے- بلکہ امکان يہ ہے کہ پاني کے بہاؤ نے پہاڑوں کي پتھريلي سطح اور ڈھلوانوں پر گہرے نشان چھوڑ ديے ہوں- ليکن، ابھي سے يہ خواب نہيں ديکھنا چاہيئے کہ مريخ کے جنوبي نصف کرہ ميں گرميوں ميں ايک نمکين ساحل کے کنارے گھوما جاسکتا ہے-

مريخ کے آربٹر ايکسپيريمنٹ کي چھان بين کرنے والے کليدي سائنس داں ايلفرڈ مکيون کہتے ہيں کہ مريخ ميں بہتے پاني کے ليے ہمارے سامنے ايک بظاہر شہادت ہے ليکن ہم نے  براہِ راست پاني کي دريافت نہيں کي-

مکيون خبردار کرتے ہيں کہ ممکن ہے يہ پاني اُس طرح کا نہ ہو جو ہمارے سيارے کي پہچان ہے-

الفرڈ مکيون کہتے کہ بہت نمکين پاني عام طور سے کہيں مختلف ہوسکتا ہے جو ممکن ہے ايک سيرپ کي طرح گاڑھا ہو- يہ ہم نہيں جانتے کہ کن مشاہدات کي بنياد پر جو پاني کے بارے ميں ہميں معلومات ملي ہيں وہ کتنا نمکين ہے-يہ محض ہماري قياس آرائي ہے کہ يہ عام صاف پاني سے مختلف ہے-

 سائنس دانوں کا خيال ہے کہ مريخ پر پاني نمکين ہوگا کيونکہ پرانے جائزوں اور مشاہداتي رپورٹوں کے ساتھ مريخ سے ملنے والے ٹکڑوں سے يہ بھي پتا چلتا ہے کہ سيارے کي سطح نمکين ہے-

انڈيانا يونيورسٹي بلومنٹن کي  کيمسٹ ہزا پريکت مريخ پر پاني کي ممکنہ موجودگي کا جواز فريزر ميں رکھي گئي سوڈے کي بوتل کے اندر جمع مادے سے کرتي ہيں- بوتل کے اندر پورا مايا جمتانہيں- برف جمتي ہے اور اِس کے گِرد سيرپ مايا شکل ميں موجود ہوتا ہے-

اُنھوں نے رپورٹروں کو بتايا کہ يہ نئي دريافت حيران کُن ہے اور اس سے سائنس دانوں کو مدد ملے گي کہ وہ آج کے مريخ پر زندگي کے آثار کا پتا چلانے کے ليے کام کريں-

مريخ پر پاني کے ممکنہ بہاؤ کي يہ نئي رپورٹ جرنل ’سائنس‘ ميں ديکھي جا سکتي ہے-


متعلقہ تحريريں:

ستارے کھانے والي کہکشاں دريافت

مريخ پر تازہ پاني کے شواہد

خلاء ميں سانس لينا ممکن ہو سکتا ہے

بجلي اب چاند سے

ٹروجن سيارہ زمين کے قريب دريافت