• صارفین کی تعداد :
  • 688
  • 9/4/2011
  • تاريخ :

ايران ہميشہ فلسطيني قوم کے ساتھ رہےگا

صدر احمدی نژاد اور خالد مشعل
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے فلسطيني تنظيم حماس کے سياسي شعبہ کے رہنما خالد مشعل سے ٹيليفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران ہميشہ فلسطيني قوم کے ساتھ رہےگا-

مہر خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے فلسطيني تنظيم حماس کے سياسي شعبہ کے رہنما خالد مشعل سے ٹيليفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران ہميشہ فلسطيني قوم کے ساتھ رہےگا- ايراني صدر نے کہا کہ اللہ تعالي فلسطيني عوام کو غاصب صہيونيوں پر کاميابي و کامراني عطا فرمائے ايراني صدر نے کہا کہ:

فلسطيني عوام پرصہيونيوں کے مظالم انتہا تک پہنچ گئے ہيں اور اب صہيونيوں کي تباہي اور موت کا وقت پہنچ گيا ہے اور اسرائيل کو تباہي سے دنيا کي کوئي طاقت نہيں بچا سکتي- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم ہميشہ فلسطيني قوم کے ساتھ رہے گي-

خالد مشعل نے بھي اس گفتگو ميں ايراني قوم اور رہبر معظم انقلاب اسلامي کي خدمت ميں عيد فطر کي مناسبت سے مبارک باد پيش کي- اور ايراني عوام اور حکومت کي جانب سے فلسطيني عوام کي بے لوث مدد پرتہہ دل سے شکريہ ادا کيا-