• صارفین کی تعداد :
  • 3557
  • 8/21/2011
  • تاريخ :

امانتداري کي رسم

امانتداری کی رسم

جيسے ہي مجيد گھر واپس آيا تو ماں نے دسترخوان پر شام کا کھانا لگايا - مجيد نے جو کتاب اپنے دوست سے امانت کے طور پر لي تھي اسے دسترخوان کے قريب رکھا اور کھانا کھانے ميں مشغول ہو گيا -

ماں نے مجيد سے پوچھا ! کيا تم نے يہ کتاب خريدي ہے ؟

مجيد نے جواب ديا ! نہيں ماں - ميں يہ اپنے ايک دوست سے امانت لے کر آيا ہوں -

جيسے ہي مجيد نے يہ جواب ديا  ماں فورا اپني جگہ سے اٹھي ، ہاتھ دھونے اور خشک کرنے کے بعد ماں نے مجيد کي کتاب کو وہاں سے اٹھايا اور لائبريري ميں رکھ ديا -  يہ کام کرنے کے بعد مجيد کي ماں دوبارہ دسترخوان پر واپس آ گئي -

يہ سب  کچھ ديکھ کر مجيد بہت شرمندہ  ہوا اور دل ہي دل ميں سوچنے لگا کہ  اسے يہ کام خود کرنا چاہيۓ تھا -

کھانا کھانے کے بعد اس نے ماں سے دريافت کيا ! آپ نے کس ليۓ ميري اس کتاب کو اس قدر زيادہ اہميت دي ؟

ماں اپني جگہ سے اٹھي اور اپنے سامان ميں سے ايک پراني کتاب لا کر مجيد کو دکھائي -

مجيد نے پوچھا ! يہ کيسي کتاب ہے ؟ اس کے ورق اس قدر زرد اور خراب  کيوں  ہيں ؟

ماں نے جواب ديا ! بيٹا يہ وہ کتاب ہے جو ميں نے تمہاري عمر ميں اپني ايک دوست سے امانت کے طور پر لي تھي ليکن ميں نے اس کي اچھے طريقے سے ديکھ بھال نہيں کي - اس وجہ سے ميں  اپني دوست سے بےحد شرمندہ  ہوئي اور اسے آج تک ميں نے يہ کتاب واپس نہيں کي  اور اس سے اس بات پر معذرت کر لي تھي -

ليکن اس دن کے بعد ميں نے يہ فيصلہ کر ليا کہ  ہميشہ دوسروں کي  امانت کي نگہداري کروں گي -

جي ہاں پيارے بچو ! ہميشہ ياد رکھيں کہ دوسرے سے جب کوئي چيز بطور امانت ليں تو بڑي احتياط کے ساتھ اس کي حفاظت کريں - اللہ تعالي نے ہميں امانت داري پر بےحد تاکيد کي ہے اور اللہ امين کو پسند کرتا ہے -

کيا آپ کے پاس گھر پر کوئي  چيز بطور امانت موجود ہے ؟ اگر موجود ہے تو کيا آپ اس کا خيال رکھ رہے ہيں ؟ خدانخواستہ کہيں ايسا نہ ہو کہ -------------

تحرير :  سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں :

ہائے ر ے تکيہ کلام (حصّہ دوّم)

ہائے ر ے تکيہ کلام

ايک چيونٹے کي کہاني 

سہيلي کي مدد

محنت کا پھل