• صارفین کی تعداد :
  • 642
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

علاء الدين بروجردي: برطانوي حکومت جمہوريت پر مبني نہيں ہے

علاء الدین بروجردی
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے برطانيہ ميں انساني حقوق کي پامالي اور جمہوريت کے فقدان کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوي حکومت کو چاہيے کہ وہ عوام کو کچلنے کے لئے فوجي کارروائي کرنے سے باز رہے-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نے برطانيہ ميں انساني حقوق کي پامالي اور جمہوريت کے فقدان کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوي حکومت کو چاہيے کہ وہ عوامي احتجاج  کو کچلنے کے لئے فوجي کارروائي کرنے سے باز رہے-انھوں نے کہا کہ فوج عوام کو کچلنے کے لئے نہيں بلکہ ملک کي ارضي سالميت کے لئے ہوتي ہے- انھوں نے کہا کہ برطانيہ ديگر ممالک ميں مداخلت کرنے کے لئے انساني حقوق کو اور جمہوريت کي دھائي ديتا ہے ليکن آج برطانوي حکومت  جمہوريت اور انساني حقوق کي وسيع پيمانے پر خلاف ورزي  کررہي ہے-