• صارفین کی تعداد :
  • 4430
  • 8/9/2011
  • تاريخ :

صبح سگريٹ نوشي سے کينسر کا خطرہ زيادہ

سگریٹ نوشی

ايک حاليہ سائنسي تحقيق کے مطابق ايسے افراد کو کينسر جلدي ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو صبح بيدار ہونے کے فوري بعد سگريٹ نوشي شروع کر ديتے ہيں-

سگريٹ نوشي کرنے والے سات ہزار چھ سو دس افراد پر کي گئي يہ تحقيق جريدے کينسر ميں شائع ہوئي ہے-

تحقيق کے مطابق جو لوگ صبح کے بعد دن کے کسي حصے ميں تمباکو نوشي شروع کرتے ہيں ان کے مقابلے ميں ايسے لوگ جو صبح جاگنے کے کوئي نصف گھنٹے کے اندر تمباکو نوشي شروع کرتے ہيں، ان ميں پھيپھڑوں کے کينسر کے دوگنے خطرات لاحق ہوتے ہيں-

اس تحقيق کے مطابق تمباکو نوشي کي ديگر عادات کا ان نتائج سے کوئي تعلق نہيں ہے-

برطانيہ ميں کينسر ريسэ کے مطابق جو لوگ تمباکو نوشي شروع کرنے ميں جلدي کرتے ہيں، ہو سکتا ہے کہ ان کے پھيپھڑوں ميں زيادہ دھواں جاتا ہو-

امريکہ ميں پين سٹيٹ کالج آف ميڈيسن کے سائنسدانوں نے پھيپھڑوں کے کينسر ميں مبتلا چار ہزار سات سو چھہتر اور بغير کينسر کے اٹھائيس سو پينتيس سگريٹ نوش افراد کا معائنہ کيا-

اس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ صبح بيدار ہونے کے تيس منٹ کے اندر تمباکو نوشي شروع کرتے ہيں ان کو ايک گھنٹہ بعد تمباکو نوشي شروع کرنے والوں کے برعکس کينسر کا مرض لاحق ہونے کے 79 فيصد زيادہ امکانات ہوتے ہيں-

اس جريدے ميں شائع ہونے والي ايک دوسري تحقيق ميں تمباکو نوشي کرنے والے ايک ہزار اٹھ سو پچاس افراد کا مشاہدہ کيا گيا، ان ميں سے ايک ہزار پچاس کو سر اور گردن کا کينسر تھا-

اس مشاہدے کے مطابق جو لوگ ايک گھنٹے بعد سگريٹ نوشي شروع کرتے ہيں ان کے برعکس نصف گھنٹے کے اندر سگريٹ نوشي کرنے والے افراد ميں کينسر يا ٹيومر کے پيدا ہونے کے 59 فيصد زيادہ امکانات ہوتے ہيں-

اس تحقيق کے سربراہ کا کہنا ہے ’ اس تعلق کے بارے ميں ابھي واضح نہيں ہو سکا ہے-‘

انھوں نے کہا ’اس طرح تمباکو نوشي کرنے والے افراد کے جسم ميں نکوٹين اور ممکنہ طور پر ديگر زہريلے مواد کي مقدار زيادہ ہوتي ہے، اور يہ نصف گھنٹہ يا زيادہ تاخير سے تمباکو نوشي شروع کرنے کے مقابلے ميں تمباکو نوشي کے زيادہ عادي ہوتے ہيں-‘

کنيسر ريسэر چ يو کے کے پروفيسر رابر ٹ ويسٹ کا کہنا ہے ’جو لوگ جاگنے کے فوري بعد تمباکو نوشي شروع کر ديتے ہيں وہ ہر سگريٹ کو زيادہ زور سے پھونکتے ہيں-‘

’اس کي يہ ممکنہ وضاحت کي جا سکتي ہے کہ جلدي تمباکو نوشي شروع کرنے والے افراد کے پھيپھڑوں ميں زيادہ دھواں داخل ہوتا ہے اور اس صورت ميں کينسر کا سبب بننے والے کيميکل کے پھيپھڑوں پر اثر انداز ہونے کے زيادہ امکانات ہوتے ہيں-‘


متعلقہ تحريريں :

نيند کي کمي، يادداشت کي صلاحيت متاثر

وزن بڑھانے والي خوراک کا استعمال زيادہ

ہرسال 1.5لاکھ افراد سانپ کے ڈسنے سے مرتے ہيں

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے ( حصّہ سوّم)

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے ( حصّہ دوّم)