• صارفین کی تعداد :
  • 881
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

تيل صنعت کو ايران کے اقتدار اور پيشرفت ميں تبديل ہونا چاہيے

تیل صنعت کو ایران کے اقتدار اور پیشرفت میں تبدیل ہونا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي آج صبح (بروز پير) تيل کي صنعت کے تحقيقاتي ادارے ميں حاضر ہوئے اور تيل کي بہت ہي اہم و پيچيدہ صنعت کي توانائيوں کے بارے ميں آگاہي حاصل کي-

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي نےتيل اور گيس صنعت کے اہلکاروں ، اعلي ڈائريکٹروں اور حکام کے اجتماع سے خطاب ميں اس شعبہ ميں ممتاز اور نماياں سرگرميوں کو ايراني قوم کے لئے مايہ ناز اور باعث فخر قرارديا اور رواں سال فروردين کے مہينے ميں عسلويہ ميں پارس جنوبي کے توسعہ کے منصوبوں کے اپنےمشاہدے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اقتصادي جہاد سال کا اختتام اس کے آغاز کي طرح تيل اور گيس صنعت سے متعلق اہلکاروں کے اجتماع ميں حضور کے ہمراہ ہوا اور يہ حرکت اس کے بہت ہي حساس اور گہرے اثرات کا مظہر اور  ملک کي اقتصادي ترقي ميں اس زحمت کش مجموعہ کي ممتاز خلاقيت کا آئينہ دار ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تيل کے متعلق ملک اور حکام کے نقطہ نگاہ ميں تبديلي کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: توسعہ پروگرام کي بنياد پر تيل کو ملک کے بجٹ اور درآمد کے منبع سے خارج اور ايران کي پيشرفت اور اس کے اقتصادي اقتدار کے منبع ميں تبديل ہونا چاہيے اور حکام کو چاہيے کہ وہ نظام کي اس صحيح اور مدبرانہ پاليسي کو پوري طاقت اور قوت کے ساتھ جاري رکھيں-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے روز مرہ کے غير ضروري کاموں پر تيل کي درآمد صرف کرنے کو غير دانشمندانہ اور  غير ضروري اقدام قرارديتے ہوئے فرمايا: ہميں تيل کي درآمد کو قومي و ملکي ميراث اور ذخائر کے عنوان سے ايک يادگار سرمايہ ميں تبديل کرنا چاہيے کيونکہ اس صورت ميں تيل کے ذخائر اور وسائل ملک کي حقيقي اور واقعي طاقت و قوت ميں تبديل ہوجائيں گے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قومي توسعہ صندوق کي تشکيل کو بہت ہي اہم تدبير قرارديتے ہوئے فرمايا: پانچويں منصوبے کے قوانين کي بنياد پر تيل کي درآمد کا کم سے کم 20 فيصد حصہ ہر سال ملک کي صنعت و پيداوار ميں ترقي کي غرض سے اس صندوق ميں ڈالنا چاہيے خوش قسمتي سے يہ کام شروع ہوگيا ہے اور اسے جاري رہنا چاہيے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے موجودہ صورتحال ميں تيل کي درآمدات کو تيل پيدا کرنے والے اکثر ممالک کي کمزوري اور نقطہ ضعف قرارديتے ہوئے فرمايا: تيل فروخت کرنے والے وہ ممالک جو مغربي کمپنيوں کي پاليسيوں اور ان کي ضروريات کے مطابق تيل فروخت کرتے ہيں  اور مقامي سطح پر پيشرفتہ علم و صنعت کے حصول کي تلاش و کوشش نہيں کرتے ممکن ہے ان ممالک کے حکام کي جيبيں پر ہوجائيں ليکن انھيں حقيقي فائدہ حاصل نہيں ہوگا کيونکہ جس دن تيل کے ذخائر تمام ہو جائيں گے تو اس دن وہ ممالک غير آباد ااور ويران ہو جائيں گے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تيل کو ملک کے نقطہ قوت ميں تبديل کرنے کے مختلف پہلوğ کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا: ہميں اس طريقہ  سےعمل کرنا چاہيےتاکہ تيل کي فروخت و پيداوار کي مقدار کے سلسلے ميں ہر قسم کا فيصلہ ہمارے ہاتھ ميں اور ہمارے مفادات کي بنياد پر ہو البتہ اس ميدان ميں ہم کافي حد تک آگے پہنچ گئے ہيں اور انشاء اللہ يہ ہدف مستقبل ميں کامل شکل ميں پورا ہوجائےگا اور اسلامي جمہوريہ ايران اس ميدان ميں بھي دوسرے ممالک کے لئے نمونہ عمل بن جائےگي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ ميں تيل و گيس کے شعبہ ميں سرگرم ، اہلکاروں، کارکنوں، دانشوروں اور ماہرين کي جہادي فعاليتوں کو قابل تحسين اور مايہ ناز قرارديتے ہوئے فرمايا: ايران کا گيس اور تيل کے لحاظ سے دنيا ميں پہلا مقام ہے اور اس صنعت سے منسلک اہلکاروں کي تلاش و کوشش کے نتيجے ميں اسے علم و پيشرفتہ ٹيکنالوجي کے ميدان ميں بھي پہلے مقام تک پہنچنا چاہيے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے گيس و تيل صنعت ميں علم و ٹيکنالوجي کي پيشرفت کے سلسلے ميں تاکيد کي اور ملک کے تحقيقاتي اداروں اور يونيورسٹيوں ميں موجود تمام ظرفيتوں سے استفادہ کو اس سلسلے ميں اہم اور مؤثر قرارديتے ہوئے فرمايا: ہميں اس طريقہ سے اقدام کرنا چاہيے کہ تيل اور گيس کے شعبہ ميں جس چيز کي بھي ضرورت ہو اسے ملک کے اندر تيار کيا جائے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے خلاقيت اور نوآوري کو گيس و تيل صنعت ميں ترقي اور اس شعبے ميں عالمي دانش کے ارتقاء کا باعث قرار ديتے ہوئے فرمايا: جيسا کہ ايراني جوانوں نے بعض شعبوں ميں ثابت کيا ہے اسي طرح ايراني جوان اپني صلاحيتوں کے ذريعہ ہم ( کرسکتے ہيں ) کے نعرے کو تمام شعبوں ميں مکمل طور پر محقق کرنے ميں کامياب ہوجائيں گے اور تيل صنعت ميں سرگرم افراد کو اپنے طويل منصوبے ميں اس امر کو مدنظر رکھنا چاہيے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسي طرح ملک کے تمام صنائع سے بھر پور استفادہ کو تيل اور گيس کي صنعت ميں مزيد پيشرفت و ترقي کا باعث قرارديا-

گيس و تيل کے مشترکہ ميدانوں سے صحيح استفادہ کا دوسرا نکتہ تھا جس پر رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے تيل اور گيس کے اہلکاروں، کارکنوں اور ڈائريکٹروں کے اجتماع ميں تاکيد کي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي جب تيل کي صنعتي يونيورسٹي کے دورے پر پہنچے تو سب سے پہلے اس صنعت ميں تيار کي گئي ٹيکنالوجي کي نمائشگاہ کا 3 گھنٹے تک قريب سے مشاہدہ کيا اور ملک کے گيس اور تيل کے شعبے ميں مشغول ماہرين اور محققين کے ترقياتي امور کا نزديک سے جائزہ ليا-

اس نمائشگاہ ميں تيل کي صنعت ميں ايران کي قومي تيل کمپني ، ايران کي قومي گيس کمپني ، کيميکل قومي کمپني، تيل صاف کرنے اور تقسيم کرنے والي کمپني نے اپني محصولات کو نمائش کے لئے پيش کيا تھا-

ايران کي قومي تيل کمپني نے اپنے محققين و ماہرين کي تيل کے اکتشاف، استخراج، پيداوار ، صادرات اور شعبہ صنعت ميں استقلال کے بارے ميں اپني توانائيوں کو پيش کياتھا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس نمائشگاہ ميں تيل اور گيس کے کنوğ کے سطحي سسٹم کي ساخت اور فني ٹيکنالوجي کي تدوين ، تيل نکالنے اور اکتشاف کے سلسلے ميں پيشرفتہ اور حساس وسائل اور آلات کي پيداوار، گيس و تيل کي مشترکہ فيلڈ سے اضافي تيل نکالنے کے جديد طريقہ ، زمين و سمندر ميں تيل کي تلاش کے سلسلے ميں جديد آلات و وسائل ، ملک کے اندر  تيل نکالنے کي  7 بڑي مشينوں کي ساخت اور اس سلسلے ميں 5/7 ملين ڈآلر کي بجت ، تيل کے کنويں کے اندروني اور بيروني حصہ کے وسائل کا اس نمائشگاہ ميں مشاہدہ کيا-

 رہبر معظم انقلاب اسلامي نے نمائشگاہ کا مشاہدہ کرنے کے دوران خليج کاسپين ميں سردار جنگل گيس فيلڈ ميں مشغول کارکنوں سے براہ راست ويڈيو ارتباط کے ذريعہ ان کي تلاش وکوشش کو گرانقدر قرارديا اور ان کي ان کوششوں کو اللہ تعالي کي رضايت اور ايراني قوم کي مزيد عزت و سرافرازي کا باعث قرارديا-

قومي گيس کمپني نے بھي اپني توانائيوں ميں ملک ميں گيس سپلائي کرنے کے خطوط ، گيس ٹوربينوں کے وسائل ، 25 ميگاواٹ گيس ٹوربين کي ساخت اور گيس پوسٹوں کي مانيٹيرينگ اور کنٹرول کے آلات کي ساخت و ڈيزائن کو بھي پيش کياتھا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قومي گيس کمپني کي توانائيوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ ملک ميں تيل صاف کرنے کےقومي کارخانے کي ساخت اور منصوبے کي راہ جلد از جلد فراہم کي جائے-

تيل صنعت کي ديگر توانائيوں ميں کيميکل صنائع کي قومي کمپني تھي جس کي محصولات کا رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قريب سے مشاہدہ کيا- اس حصہ ميں ايراني ماہرين کي ان کوششوں کو دکھايا گيا تھا جس ميں انھوں نے پيٹرول کي پابندي کو غير مؤثر بنانے کے لئے اپني شاندار صلاحيتوں کا مظاہرہ کيا تھا-

کيميکل شعبے ميں 25 ٹيکنيکل علوم کے حصول، 50 ٹيکنيکل علوم کے حصول کي منصوبہ بندي،اور کيميکل وسائل و آلات کي ساخت کو اس نمائشگاہ ميں پيش کيا گيا تھا-

تيل صاف کرنےاور تقسيم کرنے کي قومي کمپني نے بھي ايران تيل کي پائپ لائن کمپني،ايران تيل کي قومي تعميراتي اور انجينئرنگ کمپني، ايران تيل صاف کرنے کي ديگرکمپنيوں ، تيل کي محصولات تقسيم کرنے کي کمپني اور تحقيق و ٹيکنالوجي کي توانائيوں کو پيش کيا گيا تھا-

خليج فارس ستارہ ريفائنري اور تيل صاف کرنے کےبعض ديگر کارخانوں ، تيل صاف کرنے والے کارخانوں کي بہتر مديريت، تيل صاف کرنے والے کارخانوں کے 104 ميٹر بلند ٹاور کي ساخت اور تنصيب کے مراحل کو بھي اس نمائشگاہ ميں پيش کيا گيا تھا -

اس معائنہ اور مشاہدہ کے آغاز ميں ايران کے تيل کے وزير جناب قاسمي نے ملک کے تيل اور گيس کے ذخائر ، تيل کي پيداوار ، مشترکہ فيلڈز سے اضافي مقدار ميں گيس کے استخراج اور پارس جنوبي کے مخۃلف مراحل کے اجراء کے بارے ميں رپورٹ پيش کي -

قاسمي نے کہا کہ اب تک ملک ميں گيس  اور تيل کے 191 فيلڈز کا اکتشاف کيا گيا ہے اور ان فيلڈز ميں تين سو سے  زائد مخزن موجود ہيں-

تيل کے وزير نے پارس جنوبي کے 20 مراحل کے اجراء کےبارے ميں کہا کہ آئندہ برس پارس جنوبي کے 6 مراحل قابل استفادہ ہوجائيں گے اور ملک ميں گيس کي پيداوار ميں  200 ملين ميٹر مکعب کا اضآفہ ہوجائےگا-

قاسمي نے ملک ميں 5/54 ٹن کيميکل محصولات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آئندہ تين برسوں ميں اس کي ظرفيت 117 ملين ٹن تک پہنچ جائےگي-