• صارفین کی تعداد :
  • 3037
  • 8/8/2011
  • تاريخ :

دادا جان ، تسبيح اور چمگادڑ (دوسرا حصّہ)

کتاب

خاموش ” دادا جان کي آواز نے ان دونوں کو تو خاموش کروا ديا مگر خالد کا زمين پر ليٹے ليٹے اپنے منہ سے ہاتھ پھيرنے اور اجو مياں کا صوفے پر چھلانگيں مارنا بند نہ کروا سکي-

”‌اب تم کيا جو کروں کي طرح اچھل کود کر رہے ہو؟” امي جي نے کچھ خفگي سے ڈپٹا-

”‌وہ چمگاڈر آئي تھي خالد کا خون پينے-” اجو مياں جو پي ٹي کرکرکے ہلکان ہو چکے تھے- سنبھل کر بولے اور پھپھو ہائے ميرا بچہ کہہ کر خالد کے چہرے اور گردن کو بغور ديکھنے لگيں جب يقين ہو گيا کہ وہ ٹھيک ہے تو بوليں-

”‌ نجانے کيسے بچہ بچ گيا ورنہ تو آدم خور چمگاڈريں چھوٹي نہيں کل ہي صدقہ دوں گي-”

”‌ کيا فائدہ امي اس چمگادڑ کو پتہ چل گيا ہے يہ خون کڑوا ہے وہ سب کو منع کر دے گي پينے سے-” خالد کے چھوٹے بھائي ريحان نے کہا اور زبردست سي گھوري بھي سہي-

”‌ اور يہ تم نے پھر گندگي مچا رکھي ہے؟ ہم نے جب ڈرائنگ روم کے قالين پر بکھرے پاپ کارن ديکھے تو کہے بنا نہ رہ سکے تھے اور پھپھو تو خالد کو اٹھا کر ساتھ لے گئيں -رہ گئے اجو مياں جن کے تيور ہر گز فرمانبرداري کے دکھائي نہيں دے رہے تھے چنانچہ دادا جان سے خصوصي ہدايت جاري کروائي اجو مياں نے نہايت بيچاري بلکہ ”‌بے چارا” سي شکل بنائي اور صوفے کے نيچے سے پيالہ جو نکالنا چاہا تو چيخ مار کر بندر کي سي پھرتي سے اٹھے اور کسي بھوکے چمپيزي کي خوشي کے تاثرات کي نقل اتارتے ہوئے دادا جان کي جانب لپکے - دادا جان نے جو ان کو اپني جانب لپکتے ديکھا تو بوکھلا کر اجو مياں کے قريب آتے ہي اپني جگہ سے سرک گئے - نتيجتاً اجو مياں دروازے کے شيشے سے ٹکرائے اور پکے ناريل کي مانند زمين پر ٹپک گئے اور ساتھ ہي ان کي بند مٹھي سے دادا جان کي تسبيح برآمد ہوئي - قصہ مختصر دادا جان کو تسبيح اور دادي جان کو دوبارہ سے شکوہ مل گيا- سب کچھ ٹھيک تھا بس کسي کو يہ نہ سمجھ ميں آسکا تھا کہ چمگادڑ کب آئي اور کيسے چل گئي اور ہم يہ جانتے ہوئے بھي ان کو نہيں بتائيں گے کہ وہ تو کالا موزہ تھا جس ميں ہم نے پاني بھرا غبارہ گھسا رکھا تھا جسے بعد ميں ہم نے ہي ہوشياري سے غائب کيا تھا- خود سوچئے وہ خود تو اکيلے پاپ کارن کھائيں اور ہم کچن صاف کريں؟ ليکن خير ہے شرارت کرتے کرتے اگر تسبيح مل گئي تو کيا برا ہے؟ ہاں بس ايک چھوٹي سي الجھن ہميں تنگ کرتي ہے کہ اجو مياں کو يہ کيوں لگا کہ وہ چمگاڈر ہے؟ جبکہ انہوں نے تو کبھي چمگادڑ ديکھي ہي نہيں ہے- ويسے کيا آپ نے ديکھي ہے؟

ختم شد

تحریر: شاہا نعمان انصاري


متعلقہ تحريريں :

ايک چيونٹے کي کہاني 

سہيلي کي مدد

محنت کا پھل

ہم روشني ہيں

آج کا کام ابھي