• صارفین کی تعداد :
  • 771
  • 8/8/2011
  • تاريخ :

ڈاکٹر علي لاريجاني : ملت ايران مشکلات کے حل کے ليے پرعزم

ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ ملت ايران اپنے قوي اور مستحکم عزم و ارادے سے اپنے راستے ميں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کر لے گي-

ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے گزشتہ رات صوبہ قم کے صنعت و معدنيات اور تجارت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع ميں کہا کہ اسلامي ايران کے دشمن مختلف طريقوں سے اسلامي انقلاب کي تيزي سے بڑھتي ہوئي حرکت کو روکنے کي کوشش کر رہے ہيں ليکن ان کي يہ کوشش ناکام ہو گي-

ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر نے مزيد کہا کہ ملت ايران نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد بتيس برسوں کے دوران ملک کے اندر اور باہر سے مشکلات کا مقابلہ کيا ہے اور اپنے پورے وجود کے ساتھ انقلاب کا دفاع کيا ہے