• صارفین کی تعداد :
  • 724
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

محمد حسين داد رس:  بيروني طاقتوں سے ہوشيار

محمد حسین داد رس

اسلامي جمہوريہ ايران کے چيئرمين جوائنٹ چيفس آف آرمي اسٹاف بريگيڈير محمد حسين داد رس نے کہا ہے کہ خطے سے باہر کي فوجيں اس خطے کے ممالک کي لوٹ مار کے مقصد سے علاقے ميں بدامني پيدا کرنے کے درپے ہيں-

ابنا: بريگيڈير محمد حسين داد رس نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ ان ممالک ميں علاقائي سلامتي کے بہانے داخل ہونے والے فوجيوں سے ہوشيار رہيں کيونکہ وہ يہاں ناجائز مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہيں- بريگيڈير محمد حسين داد رس نے اس بات کو بيان کرتے ہوۓ کہ خطے ميں بدامني پيدا ہونے کے نتيجے ميں ممالک کي دولت بڑي آساني کے ساتھ لوٹ لي جاۓ گي کہا کہ تسلط کے نظام کي سازشيں خطے کي بعض مسلمان اقوام کي غفلت اور دھوکہ کھانے کا باعث بني ہيں-

بريگيڈير محمد حسين داد رس نے ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے سے متعلق صيہوني حکومت کي دھمکيوں کو احمقانہ اقدام قرار ديتے ہوۓ کہا کہ يہ حکومت اپني دھمکيوں کو عملي جامہ پہنانے پر قادر نہيں ہے کيونکہ وہ اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ ہے-