• صارفین کی تعداد :
  • 2283
  • 8/1/2011
  • تاريخ :

يزد ميں دنيا کے قديم ترين درخت

یزد میں دنیا کے قدیم ترین درخت

" يزد "   اسلامي جمہوريہ ايران کا ايک تاريخي شہر ہے جہاں دنيا کي قديم ترين جاندار موجودات پائي جاتي ہيں -  صوبہ يزد ميں 50 درخت ايسے ہيں جو نہايت  پرانے ہيں - يہ مختلف اقسام کے درخت ہيں جن ميں سرو ، چنار اور اخروٹ و غيرہ کے درخت شامل ہيں - يہ ايسے درخت ہيں جن کا لوگ آج بھي احترام کرتے ہيں اور تعطيل کے روز بعض لوگ ان درختوں کے نزديک رات گزارتے ہيں -

ان پرانے درختوں ميں سے زيادہ تر 800 سے 1500 سال پرانے ہيں اور ايک طرح سے اس بات کي علامت ہيں کہ اس علاقہ کے صحرا نشين لوگوں نے کس طرح نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوۓ يہاں پر قيام کيا - سخت حالات کا مقابلہ کرنے ميں يہ درخت ان لوگوں کے بےحد معاون ثابت ہوۓ - شايد يہي وجہ ہے يہاں کے مقامي باشندے ان درختوں کا بےحد زيادہ احترام کرتے ہيں اور ايک طرح سے ايسے درختوں کو مقدس سمجھتے ہيں -

" طبس " کے علاقے کے رہنے والے لوگ جمعتہ المبارک کي رات سرو کے درخت کے اندر اس ليۓ گزارتے ہيں تاکہ انہيں بعض مخصوص قسم کي بيماريوں سے شفا مل جاۓ - " ھمجوار "  ايک گاؤں  ہے جہاں کے رہنے والوں کا خيال ہےکہ چنار کا درخت ہر ہزار سال کے بعد خود بخود آگ پکڑ ليتا ہے اور پھر خود  بخود ہي آگ بجھ جاتي ہے - چنار کے ايک درخت کے بارے ميں يزد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ يہ درخت دو مرتبہ پہاڑوں کے ٹوٹنے کي وجہ سے ختم ہوا اور پھر سے اگ آيا - مقامي لوگ اپني حاجات  کے پورا ہونے کے ليۓ سرو کے  پرانے درخت کے ساتھ رنگين دھاگے باندھتے ہيں -

جاری ہے

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ

ايران کے صوبہ گيلان کي گمشدہ جنت

خليج فارس کے سواحل ( حصّہ دوّم)

خليج فارس کے سواحل

کچي اينٹوں سے بنا ايران کا سب سے بڑا گنبد