• صارفین کی تعداد :
  • 802
  • 7/11/2011
  • تاريخ :

دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول

 امام رضا علیہ السلام

رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی فیسٹول پہلی مرتبہ دنیا کے دسیوں ملکوں میں بیک وقت منعقد ہو گا۔

ادارۂ فرہنگ و ارتباطات اسلامی کے نائب سربراہ محمود واعظی نے یزد میں اس فیسٹول کے فنی گروپ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی فیسٹول دنیا کے پچاس مقامات پر اور ایشیا کے سترہ ملکوں، یورپ کے سات ملکوں، افریقہ کے تین ملکوں اور کینیڈا میں جبکہ ایران کے تیرہ صوبوں میں منقعد ہو گا۔

محمود واعظی نے دنیا میں اسلامی اور حقیقی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور حضرت امام رضا علیہ السلام سے عقیدت و محبت کے اظہار کو اس فیسٹول کے اہداف و مقاصد میں سے قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹول حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت سے لے کر امام رضا علیہ السلام کی ولادت تک کے عشرے میں یعنی انتیس ستمبر سے لے کر نو اکتوبر تک منعقد ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کا روضہ اقدس ہے جہاں آپ کی زیارت کرنے لاکھوں افراد اطراف واکناف عالم سے آتے ہیں۔

بشکریہ آئی آر آئی بی