• صارفین کی تعداد :
  • 883
  • 7/10/2011
  • تاريخ :

امام زمانہ (عج) کا دور انسانی زندگی کے شعبوں پر توحید و عدل کی حکمرانی کا دور ہے

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایاہےکہ اگرمہدویت نہ ہوتی توانبیاء کی تمام کوششیں رائگاں جاتیں۔

ابنا: حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج تہران میں مہدویت کےماہرین اساتذہ، محققین اور مولفین سے ملاقات میں فرمایا کہ تمام ادیان الہی میں مہدویت کی حقیقیت کے بارے ميں کلی باتیں بیان کی گئي ہيں لیکن یہ موضوع اسلام کے مسلمہ اصولوں میں سے ہے اور اسلامی مذاہب نیز شیعہ مذہب میں مہدویت کے موضوع کو واضح مصادیق اور اس شخص کی خاندانی اور ذاتی خصوصیات کو شیعہ اور غیر شیعہ منابع میں موجود مستند و معتبر  روایات کے ذریعے واضح انداز میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نےمہدویت کے موضوع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انبیا کی تحریک اور انھیں بھیجے جانے کا مقصد انسان کے اندر موجود تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عدل و انصاف کی بنیاد پرتوحید کے تناظر ميں دنیا بنانا ہے اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کا دور انسان کی زندگی کے مختلف ذاتی اور سماجی پہلوؤں پر توحید، معنویت، دین اور عدل و انصاف کی حقیقی حکمرانی کادور ہوگا۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید کی کہ مہدویت کے بارےميں ایک اہم اور ضروری نکتہ یہ ہے کہ اس موضوع کےحقیقی ماہرین کے ہاتھوں عالمانہ، دقیق اور مضبوط کام انجام پانا چاہئے اور عامیانہ، جاہلانہ، غیرمعتبر، اور اوہام و تخیلات پر مبنی کاموں سے پرہیز ہونا چاہئے۔