• صارفین کی تعداد :
  • 1588
  • 6/15/2011
  • تاريخ :

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ

حضرت شاہ عبدالعظيم

يہ زيارت گاہ  تھران کے قريب  ايک ري نامي علاقے ميں واقع ہے اور  اس علاقے کے لوگوں کے ليے  ايک قديم زيارت گاہ  ہے ۔  سال کا کوئي بھي ايسا دن  نہيں ہے جس ميں يہاں لوگوں کا ہجوم نظر نہ آئے اور  ايران  و غير ايران سے عقيدت مندوں کا يہاں ہميشہ ہجوم لگا رہتا ہے۔  قديم زمانے ميں  اس زيارت گاہ تک کا سفر قدرے مشکل ہوا کرتا تھا مگر دور حاضر ميں جديد سفري سہولتوں کي وجہ سے  اس جگہ تک رسائي نہايت ہي آسان ہو گئي ہے۔

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام

اس امامزادے کا سلسلہ نسب  حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام سے جا ملتا ہے  جو قديم زمانے سے ہي تھرانيوں ميں بےحد محبوب تھے ۔ اگر اس زيارت گاہ کے شمال کي طرف سے اندر داخل ہوا جائے  تو  زيارت گاہ کا آستانہ بالکل سامنے نظر آتا ہے ۔ اس آستانہ کي پہلي عمارت  (جو شمال کي طرف واقع ہے )  آل بويھ  کے بادشاہوں کے حکم پر شروع ہوئي اور انہي کے عہد ميں يہ پايہ تکميل کو پہنچـي تھي ۔

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام

شھر ري کو حضرت شاہ عبدالعظيم کي  زيارت گاہ کي وجہ سے شہرت نصيب ہوئي مگر  اس  زيارت گاہ کے علاوہ بھي  يہاں پر دو  امامزادے موجود ہيں۔

امامزاده حمزه:

يہ امامزادہ حرم کے مشرقي صحن ميں واقع ہے اور   مقبرہ حضرت شاہ عبدالعظيم کي زيارت  کرنے  کے بعد بڑي آساني کے ساتھ  اس  امامزادہ پر حاضري دي جا سکتي ہے ۔  يہ  امامزادہ  حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کے فرزندان  ميں سے ہيں اور کہا يہ جاتا ہے کہ  يہ  زيارت گاہ  حضرت شاہ عبدالعظيم  کي زيارت گاہ سے بھي قديم ہے ليکن  اس عمارت کو بھي مقبرہ  شاہ عبدالعظيم کي عمارت کي طرح  مختلف ادوار ميں  مرمت کيا جاتا  رہا ہے۔  جب آپ اس جگہ پر تشريف لائيں تو پھر آپ بڑي آساني کے ساتھ  ناصرالدين شاہ کے مقبرے پر بھي حاضري دے سکتے ہيں۔

امامزاده طاهر:

يہ  امامزادہ   جنوبي صحن  کي طرف واقع ہے  اور قاجاري دور حکومت کي  کاشي کاري کي وجہ سے يہ  حصہ زيارت گاہ کا خوبصورت ترين حصہ تصور ہوتا ہے۔  اس  امامزادے کا سلسلہ نسب حضرت امام زين العابدين  عليہ السلام سے جا ملتا ہے اور صديوں تک  اس کي قبر  کي شناخت نہيں ہو پائي تھي مگر قبرستان کي تعمير کے دوران ايک پتھر پر  سے ان کي اصليت معلوم ہو پائي تھي۔

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

کچي اينٹوں سے بنا ايران کا سب سے بڑا گنبد

مٹي سے بني ايران کي بلند ترين عمارت

جزيرہ قشم ميں صرف  تجارتي مراکز ہي نہيں اور بھي بہت  قابل ديد مقامات ہيں

گيلان ميں شفا بخش چشمے

ايران کا سب سے لمبا بازار