• صارفین کی تعداد :
  • 2293
  • 6/6/2011
  • تاريخ :

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ پنجم)

علي عليہ السلام

شبلنجي (عالمِ مذہب ِشافعي،اہلِ مصر)

”‌سب تعريف اُس خدائے بزرگ کيلئے جس نے نعمتوں کا مکمل لباس ہميں پہنا ديا اور ہمارے قا حضرت محمد صلي اللہ عليہ ولہ وسلم کو تمام عرب و عجم پر چن ليا اور اُن کے خاندان کو سارے جہان پر برتري بخشي اور فضل و کرم سے اُن کو سب سے اعلي' مقام پر فائز کيا- وہ دنيا و خرت کي سرداري ميں گويا سب سے گے ہيں- اللہ تعالي' نے ظاہر و باطن کے کمالات اُن کو عطاکردئيے اور وہ قابلِ فخر افتخارات و امتيازات کے مالک بنے-------”-

حوالہ  بوستانِ معرفت،صفحہ699،نقل از نورالابصار،تاليف شبلنجي-

ابوعَلَم شافعي (عالمِ مذہب ِشافعي)

”‌--------اُس خاندانِ پاک کے بارے ميں تم کيا سوچتے ہو کہ جس کے بارے ميں خود اللہ تعالي' نے فرمايا ہے:

”‌اِنَّمَايُرِيْدُ اللّہُ لِيُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَيْتِ وَيُطَھِّرَکُمْ تَطْھِيْراً”

”‌پس يہ اللہ کا ارادہ ہے کہ اے اہلِ بيت تم سے ہر قسم کے رجس(کمزوري،برائي،گناہ اور ناپاکي) کو دوررکھے اور تمہيں ايسا پاک رکھے جيسا پاک رکھنے کا حق ہے”-

پس يہ خاندان عنايت ِ پروردگار سے معصوم ہيں اور قوتِ پروردگار سے اُس کي بندگي و اطاعت کيلئے مادہ ہيں- ان کي دوستي اللہ نے مومنوں پر واجب کردي ہے- اس کو ايمان کا ستون قرار ديا ہے- جيسے اللہ تعالي' فرماتا ہے:

”‌قُلْ لَا اَسْئَلُکُمْ عَلَيْہِ اَجْراً اِلَّاالْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْب'ي”

”‌پ کہہ ديجئے کہ ميں اس پر کوئي اجر ِرسالت تم سے نہيں مانگتا سوائے اس کے کہ تم ميرے قريبيوں (اہلِ بيت ) سے محبت کرو”-

پيغمبر اسلام نے بڑے واضح طريقہ سے بيان کيا ہے کہ ميرے اہلِ بيت کشتيِ نجات ہيں اور اُمت کو اختلافات اور انحراف کي ہلاکتوں سے پناہ دينے والے ہيں-

جاري ہے۔

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں

حضرت علي بن ابي طالب عليہ السلام

حلوا کي رشوت

حضرت علي اور ايک بيوہ خاتون کي مدد

پھلے امام حضرت علي عليه السلام