• صارفین کی تعداد :
  • 6364
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

تندوری چکن

تندوری چکن

ہمارے ہاں تندوری چکن کا رواج برسوں سے چلا آرہا ہے اور آپ اس کے ذائقہ اور غذائیت کو دیکه کر یورپ اور امریکہ میں بهی بہت مقبول ہو رہا ہے. اس تندوری چکن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کم حراروں کا حامل ہے اس لئے عام روایتی طریقے سے قدرے مختلف ہے.

اشیاء:

مرغیوں کے سینے (ہڈیاں اور کهال کے بغیر)  چار عدد
کم حراروں والی دہی ¼ کپ
 لہسن پسا ہوا  دو جوئے
لال مرچ پوڈر

½ چائے والا چمچ

ہلدی پوڈر ½ چائے والا چمچ
 سفید زیره پوڈر  ½ چائے والا چمچ
  سیاه مرچ پوڈر  ½ چائے والا چمچ

          

 ترکیب:

مرغی کے سینے دهو کر خشک کرکے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر لکڑی کی ہتهوڑی یا بهاری پیندے والے اسٹیل کے گلاس سے اس طرح کوٹیں کہ گوشت کی موٹائی ¼ ره جائے. تمام مصالحے دہی میں ملا کر گوشت پر لگا دیں اور کم از کم دو گهنٹوں کیلئہ فریج میں رکه دیں. انگیٹهی میں کوئلے دہکائیں جب خوب روشن ہوجائیں تو گرل کو چکنائی لگا کر چکن کے ٹکڑے اس پر رکه کر کوئلوں پر رکه دیں . دونوں جانب سے چار چار منٹ تک پکائیں. اگر کوئلوں پر نہ کرنا ہو تو بهاری پیندے والے پین میں چولہے پر رکه پکالیں.

کل چار افراد کیلئے کافی ہے فی کس  140  حرارے ہوں گے.

پیشکش: شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

وئیل برگرز

آلوؤں اور پالک کا سوپ

انار دانہ کي چٹنی

لذیذ کباب

جرمن سوپ