• صارفین کی تعداد :
  • 2496
  • 5/24/2011
  • تاريخ :

میری گزارش ہے کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک امام  خمینی کی حمایت کرنا

شہید

میری گزارش ہے کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک رہبر کبیر انقلاب جمہوری اسلامی کے بانی ، اسلام کو تازہ روح بخشنے والے ، مظلوموں کے امام ، امام خمینی کی حمایت کرنا ۔

( مہدی علغیا )

 اے لوگو! اگر حق کی طرفدار ی کرنا چاہتے ہو تو رہبر کی حمایت کرتے رہو اگر ایسا نہ کیا تو گویا تم باطل کے محاذ پر چلے گئے ہو ،رہبر کے حامی رہو صرف زبانی حامی نہیں بلکہ تمہارے تمام اعمال اور تمام کام انقلاب کی ترقی کی راہ میں انجام پائیں اپنے اتحاد کو بچائے رکھو اور خدا کو فراموش نہ کرنا ۔

( محسن حسینی )

  میری دوسری گفتگو ان افراد سے ہے جو خلوص کے ساتھ انقلاب کی خدمت کررہے ہیں اور ان کا دل انقلاب کہ جو در حقیقت اسلام ہے کے لئے دھڑکتا ہے ،ہوشیار رہو ، اس لئے کہ دشمن بیکار نہیں بیٹھا ہوا ہے وہ جس طرح بھی ممکن ہو تمہیں نقصان پہونچانے کی کوشش میں ہے آج جو چیز ہم کو دوست پرستی سے محفوظ رکھ سکتی ہے وہ ہے امام کی پیروی ، امام کی پیروی صرف وہی لوگ کرسکتے ہیں جو اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں ،فی سبیل اللہ کام کرتے ہیں تاکہ شہیدوں کے خون کی حرمت محفوظ رہ جائے ۔

 ( سید ابوالقاسم حجازی )

میری تم سے یہی خواہش ہے کہ آخری دم تک انقلاب اور ولایت فقیہ کی حمایت کرتے رہنا اگر کوئی کمی یا کوتاہی پائی جاتی ہے تو اس کی وجہ سے دل چھوٹا نہ کرنا اور اس چھوٹی مشکل کو بڑی نہ بنالینا ۔ کوشش کرنا کہ بات بنانے کے بجائے عمل کی منزل میں قدم رکھو ۔

( احمد بروجردی )

 میں خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں ایک لمحہ کے لئے تنہا نہ چھوڑے اور ہمیشہ ہماری مدد کرتا رہے تاکہ ہم شیطانی چالبازیوں سے دھوکا نہ کھائیں ،تمہیں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ خدانخواستہ ہمارے شہیدوں کا خون پامال ہوجائے اور اس عظیم رہبر کو فراموش کردو اس عظیم الشان اور ہر دل عزیز رہبر کی سلامتی کے لئے دعا کرو خدا کی قسم ! ان کا ہماری گردنوں پر بہت حق ہے ۔

( فرزاد حیات بخش )

 پہلی بات یہ کہ میرے اور تمام شہیدوں کے مشن کو آگے بڑھانا اور جب تک زندہ رہو امام کی پیروی کرتے رہنا اور حکومت اور انقلاب سے کبھی بھی ناراضگی یا اعتراض کا اظہار نہ کرنا ۔ دوسرے یہ کہ خدا کی معصیت نہ کرنا ،غیبت نہ کرنا ، تہمت نہ لگانا ، اپنی روزی پر قانع رہنا ، دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھنا ، تیسرے یہ کہ اے ایران کے لوگو! جان لو کہ امام کی رہبری اور حکومت بر حق ہے جب تک تمہارے جسم میں جان ہے اپنے خون کے آخری قطرے تک اس شجاعت اور استقامت کے پیکر کی پیروی کرتے رہنا ۔

 ( غلام حسین دہقانی زادہ )

 میں اس شہید پرور قوم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں : اس امام کی قدر جانو ۔ اس الہی امانت کی حفاظت کرو ۔سب جانتے ہیں کہ یہ امام ہی تھے جنہوں نے ہمیں اسلام کی طرف واپس پلٹایا اور ہمیں اسلامی عزت عطا کی لہٰذا خدانخواشتہ ایسا نہ ہو کہ ہم کسی دن امام یا ان کے فرامین کے سلسلہ میں سہل انگاری سے کام لیں اگر ایسا ہوا تو خدا ہمارے اوپر عذاب نازل کرے گا ، خبردار کوفیوں کی طرح امام کو تنہا نہ چھوڑنا کیونکہ اگر ہم نے امام کو تنہا چھوڑ دیا تو تمام سپر قوتیں پہلے کی طرح بلکہ اس سے خطرناک طریقہ سے ہم پر ٹوٹ پڑیں گی اور پھر اسلام اور مسلمانوں کا نام بھی باقی نہ رہے گا ۔خدایا! امام کے لئے ہمارے محبت اور عشق اور امام کے دشمنوں کے لئے ہماری نفرت میں اضافہ فرما ۔

( عزیز دژکام )

امام کی راہنمائیوں کے بارے میں جو میں نے نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ سب پیغمبرانہ اور بالکل صحیح تھیں اور ہمیشہ اسلام ،قرآن اور ایران کے دشمن ان راہنمائیوں سے وحشت زدہ ہیں ۔

( جلال طوماری )

ہم سب کو چاہئے کہ امام خمینی کی رہبری میں توحید کے پرچم کو ستمگروں کے محلوں پر لہرادیں ۔ بھائیو! آج ہی اٹھ کھڑے ہو اس لئے کہ کل دیر ہو جائے گی ۔

( مجید سکنائی )

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

امام کی الہی آواز پر لبیک کہو

اس انقلاب اور امام کی قدر جانو

امامت اور ولایت کے محور کے گرد جمع ہوجاؤ

اس پیر حجاران (امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں