• صارفین کی تعداد :
  • 7213
  • 5/17/2011
  • تاريخ :

شہد کا استعمال بہت سی بیماریوں میں شفا بخش ہے

شہد

اللہ تعالی نے شہد کو انسان کے لیۓ بہت سی بیماریوں سے شفا کا ذریعہ بنایا ہے ۔ شہد کی اہمیت قرآن اور احادیث سے واضح ہوتی ہے ۔ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شہد کے اندر انسان کے لیۓ بہت سی بیماریوں کی صورت میں شفا رکھی ہے ۔ احادیث میں بھی شہد کے اندر کم سے کم ستر بیماریوں کی شفا کا ذکر کیا گیا ہے ۔

موجودہ دورکی جدید سائنس  ہزاروں سالوں کے بعد ان باتوں کو ثابت کر رہی ہے۔ حال ہی میں ایمسٹرڈم کے ایک میڈیکل سینٹر میں شہد کے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ شہد میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی جو جسم میں موجود جراثیم کو ختم کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے ۔

ڈیفنسن نامی یہ پروٹین قدرتی شہد میں پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شہد کے  فوائد :

٭ شہد جسم سے فاسد مادوں کو نکالتا ہے اور زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭ شہد مثانہ اور گردہ کی پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے۔

٭  یرقان، فالج، لقوہ اور امراض سینہ میں مفید ہے۔

٭  شہد جگر کے فعل کو بیدار کرتا ہے۔

٭ عورتوں کیلئے شہد بہترین علاج ہے۔

٭شہد کو سرکے میں حل کر کے دانتوں پر لگایا جائے تو مسوڑھوں کے ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بھی بناتا ہے۔

٭عرق گلاب میں شہد کو حل کر کے لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں۔

٭ دمہ کے مرض میں نالیوں کی گھٹن کو دور کرنے اور بلغم نکالنے کے لئے گرم پانی میں شہد سے بہتر کوئی دوا نہیں۔

٭ گلے کی سوزش کے لئے گرم پانی میں شہد ملا کر غرارے کرنا مفید ہے۔

٭ نہار منہ اور عصر کے وقت شہد گرم پانی میں ملا کر پینا توانائی مہیا کرتا ہے اور سانس کی نالیوں کے ورم بھی دور کرتا ہے ۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

مطالعہ کرنے اور گردن درد کا باہمی تعلق

صحت و تندرستی کا راز جسم کی مالش میں

کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں، طبی ماہرین

 امام رضا علیہ السلام کی دعا حاملہ عورتوں کیلئے

سل اور دردِ شقیقہ کی بیماری کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا