• صارفین کی تعداد :
  • 1011
  • 5/11/2011
  • تاريخ :

امریکا پاکستان کو اپنی پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بنانا چاہتا ہے

امریکا اور پاکستان

امریکہ نے دنیا بھر میں ظلم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس کا یہ سلسلہ ابھی تھمتا نظر نہیں آتا ہے ۔ تیل کے  حصول کے لیۓ اس نے مشرق وسطی  کو مختلف چالاکیوں کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایہ اور اس کے ساتھ علاقے میں افراتفری پھیلانے کی غرض سے دہشت گردی کا سہارا لیا ۔

    روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکی انتظامیہ اپنی پرتشدد کاروائیاں پاکستان تک پھیلانا چاہتی ہے، امریکہ اپنے دعوے کی تصدیق کے حق میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا اور نہ ہی آزاد اور مصدقہ ذر ائع امریکی دعوے کی تصدیق کرسکے۔

گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی تقدیر اور اعتماد سے کھیل نہیں کھیلنا چاہیے۔

 اسامہ بن لادن کی موت پر شکوک کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے دعویٰ کی تصدیق کے حق میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا ہے۔ ادھر ایران نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ بوشہرکے حتمی ٹیسٹ کا آغازکر دیا، جس سے آئندہ دو ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے، ایٹمی پلانٹ کی مانیٹرنگ کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ایک رکن غلام علی مکلن پجاد کے مطابق ایٹمی پلانٹ سے آئندہ دو ماہ کے دوران قومی گرڈ میں توانائی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان