• صارفین کی تعداد :
  • 1010
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

فلوريڈا: کمسن مسلم بچي کا نام نوفلائي سيکورٹي لسٹ ميں شامل

فلوريڈا: کمسن مسلم بچي کا نام نوفلائي سيکورٹي لسٹ ميں شامل

امريکي رياست فلوريڈا ميں ايک حيرت انگيز واقعہ يہ ہوا کہ سيکورٹي اہلکاروں نے اٹھارہ مہينے کي بچي ريحانہ کو اس لئے طيارے سے اتار ليا کہ اس کا نام نو فلائي سيکورٹي لسٹ ميں شامل تھاـ

ابنا: تفصيلات کے مطابق اٹھارہ مہينے کي بچي ريحانہ  اپنے والدين کے ساتھ  فورٹ لاڈر ڈيل ايئر پورٹ پر جيٹ بلو ايئرويز کي پرواز پر سوار ہو چکي تھي ليکن سيکورٹي اہلکاروں نے تينوں کو طيارے سے نيچے اتار لياـ

ايئر لائين کے عملے کا کہنا تھا کہ بچي کا نام نوفلائي سيکورٹي لسٹ ميں شامل ہے اور اسے سفر کي اجازت نہيں دے سکتے- اس بچي کے والد کا کہنا ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں نے ان کے ساتھ توہين آميز سلوک کياـ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے اور ان کي بيوي کے حجاب کي وجہ سے ان کے ساتھ پوليس نے يہ برتاؤ کياـ

پرواز سے اتار لينے کے بعد بچي کو دوبارہ سفر کي اجازت دے دي گئي ليکن بچي کے والدين نے اپنے ساتھ ہونے والے توہين آميز برتاؤ پر احتجاج کرتے ہوئے سفر کرنے سے انکار کر ديا اور ايئرپورٹ سے چلے گئے-