اسامہ بن لادن بہت پہلے ہی مر چکے تھے
امریکہ نے نائن الیون کی طرز کا ایک اور ڈرامہ کرکے دنیا کو ایک مرتبہ پھر پریشان کر دیا ہے ۔
دنیا ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اسامہ بن لادن کا قتل ایک منظم مجازی پلان تھا یا پھر واقعی طور پر امریکہ نے اسامہ کو تلاش کیا اور پھر اس کو زندہ پکڑنے کی ضرورت محسوس نہ کرتے ہوۓ فوری طور پر قتل کیا اور پھر رہی سہی کسر اس کی لاش کو راتوں رات سمندر برد کرکے نکال دی ۔
ثناء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس وزیرحیدر مصلحی نے انکشاف کیا ہے کہ انکے ملک کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اسامہ بن لادن امریکی آپریشن سے پہلے ہی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے تھے۔
تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے با ت چیت کے دوران حیدرمصلحی نے کہا کہ امریکا اسامہ کی موت کی طرح کی غلط خبروں سے لوگوں کی توجہ اپنے اندرونی مسائل خصوصاً اپنی گرتی ہوئی معیشت سے ہٹانا چاہتا ہے، امریکا نے حقیقت میں اسامہ کوہلاک کیا ہے تو وہ اسکی موت کا کوئی ٹھوس ثبوت کیوں نہیں سامنے لاتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسامہ بن لادن کوامریکی فورسزنے واقعی گرفتار یا ہلاک کیا تواس کی لاش دکھانے کے بجائے سمندر برد کیوں کی گئی۔
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان