• صارفین کی تعداد :
  • 3596
  • 5/9/2011
  • تاريخ :

زبردستی پردہ  کروانے کی وضاحت ( حصّہ چہارم )

پرده والی خاتون

 پردے کی ضرورت پر ایمانی دلیل:

اس میں شک نہیں ہے کہ ہر دین میں پہلی شرط ایمان ہوتی ہے کہ خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لایا جائے ۔ اور صاحبان ایمان اس بات کو ضروری جانتے ہیں کہ جو کچھ بھی خداوند عالم کی جانب سے اس کے پیغمبر کے ذریعے ان کے لئے آیا ہے اس کو دل و جان سے قبول کریں۔اور اس کے حکم پر اپنا سرتک قربان کردیں۔اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ جو کچھ بھی خدا وند حکیم کی جانب سے انسا ن کے لئے جو اس کی مخلوق ہے قانون بھیجے گئے ہیں ان پر عمل کرنا دیگر قوانین سے زیادہ بہتر ہے ۔

دین اسلام میں ان قوانین کا سرچشمہ آسمانی کتاب قرآن مجید ہے، جو ہم کو سنت رسول کی پیروی کا حکم دیتی ہے، اور سنت رسول ہم کو ائمہ معصومین (ع) کی پیروی کا حکم دیتی ہے، لہذا اس طرح منبع اسلام تین قرارپاتے ہیں، ۱۔ قرآن ۲۔ سنت پیغمبر(ص) ۳۔ سیرت معصومین علیہم السلام۔

اگر قرآن مجید کا مطالعہ کیا جائے تو ایک مسلمان عورت کے لئے پردے کا واجب ہونا صاف اور واضح نظر آتا ہے، جس کی وضاحت کے لئے سنت پیغمبر کی بھی ضرورت نہیں ہے( جیسا کہ بہت سے قرآنی احکام کی وضاحت کے لئے سنت کی ضرورت ہوتی ہے) ۔

پہلی آیت : وقل للمئومنات یغضضن من ابصار ھن و یحفظن فروجھن ولا یبدین زینتھن الا ما ظھر منھا و لیضربن ، و بخمرھن علی جیوبھن والا یبدین زینتھن الا لبعولتھن او آبائھن او آباء بعولتھن او ابنائھن اوا ابناء بعولتھن او اخوانھن او بنی اخوانھن بنی اخاتھن او نسائھن او ما ملکت ایمانھن او التابعین غیر اولی الاربة من الرجال او الطفل الذین لم یظھروا علی عورات النساء والا یضربن بارجلھن لیعلم ما یخفین من زینتھن و توبوا الی اللہ جمیعا ایھا المومنین لعلکم تفلحون

اے رسول موٴمنہ عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی آنکھوں کو (ہوس بازوں کی نگاہ ) سے محفوظ رکھیں، اوراسی طرح اپنے دامن عفت کو محفوظ رکھیں، اور ااپنے اعضاء کو (سوائے ان اعضاء کے جن کا ظاہر کرنا جائز ہے)نمایاںنہ کریں، اور اپنے ڈوپٹے کو سینے پر ڈالیں( تاکہ گردن اور سینہ اس کے ذریعے چھپ جائے)،اور اپنی زینت (اعضاء ) کو سوائے اپنے شوہر، یا والد، یا اپنے شوہر کے والد، یا اپنے بیٹوں، یا ؟ یا اپنے بھائیوں، یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں،یا اپنی بہنوں کے بیٹوں، یا اپنے ہم مذھب عورتوں، یا اپنی کنیزوں ، بے وقوف مردوں کو جو ان سے وابستہ ہیں اور عورتوں کی طرف کوئی رغبت نہ رکھتے ہوں، یا جو بچے جنسی امور سے اگاہی نہیں رکھتے ہیں، کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے نمایاں نہ کریں، اور (اے پیغبر آپ صاحبان ایمان عورتوں سے کہہ دیجیے کہ( راستہ چلتے وقت اپنے اپنے قدموں کو زمین پر اس طرح رکھیں کہ ان کی مخفی زینت ظاہر نہ ہو پائے (یعنی پیروں کی پائل کی آواز لوگوں کے کانوں تک نہ پہنچنے پائے )، اے مومنوں سب کے سب اللہ کی طرف پلٹ آؤ، تاکہ نجات پا جاؤ۔

دوسری آیت : یا ایھا النبی قل لازواجک و بناتک و نساء امومنین یدنین علیھن من جلابیبھن ذلک ادنی ان یعرفن فلا  یوذین و اکان اللہ غفورا رحیما  ۔

اے پیغمبر اپنی زوجات ، بیٹیوں اور مومن عوتوں سے کہ کہہ دیجیے کہ اپنے ڈوپٹے کواپنے اوپر ڈالیں، اور وہ اس کے ذریعے پہچانی جائیں، اورکسی کو اذیت نہ پہنچائیں یہ کام بہتر ہے،(اور اگر اب تک ان سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو انہیں چاہیے کہ توبہ کریں ، اللہ بہت معاف کرنے والا اور مہربان ہے ۔

ان دو آیتوں میں پانچ قسم کے دستور پردے اور اس کی کیفتیت کے بارے میں بیان ہوئے ہیں ۔

۱۔لا یبدین زینتھن الا ما ظہر منہا (اپنی زینت کو سوائے اس کے جو ظاہر ہیں نمایاں نہ کریں۔)

۲۔ ولیضربن بخمرھن علی جیوبھن ۔(اپنے ڈوپٹے یا چادر کو اپنے سینے پر ڈالیں،(تاکہ گردن اور سینہ اس کے ذریعے چھپ جائے) ۔

۳۔ولا یبدین زینتھن الا لبعولتھن او (اپنی زینت کو اپنے شوہریا ۔۔۔کے علاوہ دوسروں پر نمایاں نہ کریں۔)

۴۔ ولا یضربن بارجلھن لیعلم ما یخفین من زینتھن (اپنے پیروں کو زمین پر اس طرح رکھیں کہ ان کی مخفی زینت آشکارنہ ہو جائے)

۵۔ یدنین علیھن من جلابیبھن (اپنے ڈوپٹے کو اپنے اور پر ڈالیں۔

یہ پانچ دستور وہ ہیں جو امر و نہی کے قالب میں خدا وند عالم کی جانب سے براہ راست صادر ہوئے ہیں ، اور پردے کی ضرورت اور رعایت کے لئے اہل ایمان کے لئے ایک دلیل کی حیثیت رکھتی ہے، اوران کے لئے اتمام حجت ہے ۔

ختم شد.

تالیف :حجة الاسلام سید محمد جواد بنی سعید ۔


متعلقہ تحریریں :

مستحکم گھرانے کيلئے مياں بيوي کي صفات و عادات سے استفادہ

قرآنِ کریم اور عورت کا مقام

فیشن اور آپ کی شخصیت

بيوي پر شوہر کي اطاعت?!

شوہر کا انتخاب