• صارفین کی تعداد :
  • 1076
  • 5/8/2011
  • تاريخ :

قندھار میں پے در پے دس دھماکے

قندھار

افغانستان کے شہر قندھار میں پے در پے دس دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قندھار کے مقامی حکام کے مطابق دس دھماکوں میں چھ خود کش دھماکے تھے۔ ادھر طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے قندھار میں چار سرکاری مراکز پر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے القاعدہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کی موت کی تصدیق کے بعدتفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے اسامہ بن لادن کے انتقال سے افغانستان میں غیر ملکی قابض افواج کیخلاف جنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

دریں اثناء امریکی صدر اوباما نے اسامہ بن لادن کے حامیوں کی جانب سے شدید رد عمل کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عسکریت پسندوں کے سربراہ کو مارکر القاعدہ کا سر قلم کردیا اور جلد ہی حتمی شکست بھی دینگے ۔

دریں اثناء افغانستان میں بم دھماکا اور ٹریفک حادثہ میں ایک نیٹو فوجی اور 5باراتی ہلاک ہوگئے، صوبائی ترجمان زلمے ایوبی کے مطابق قندھار میں ایک ہی دن میں دس دھماکے کئے گئے ہیں جن میں چھ خودکش حملے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان