• صارفین کی تعداد :
  • 3365
  • 5/8/2011
  • تاريخ :

انٹرنیٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں ( حصّہ دوم )

انٹرنیٹ

ان چیزوں کے برے اثرات کی وجہ سے خاندانی مسائل  بالخصوص والدین اور بچوں کے درمیان روابط ہمیشہ خراب رہتے ہیں ۔ آج کل انٹرنیٹ کے عادی شوہر کے لیۓ  ایک اصلاح "  انٹرنیٹ بیوہ " استعمال ہو رہی ہے ۔ اعداد و شمار اس چیز کو بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ کی حد سے زیادہ عادت کے نتائج  خاندان کی بربادی یعنی طلاق کی صورت میں بھی سامنے آ سکتے ہیں ۔  یہ مسئلہ آۓ روز انٹرنیٹ کی دنیا میں سامنے آ رہا ہے ۔

عام طور پر انٹرنیٹ کے عادی افراد اپنے وقت کا 40 سے 80 فیصد حصہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ کے استعمال میں صرف کر دیتے ہیں اور بعض اوقات اس کا دورانیہ لگاتار 20 گھنٹوں تک چلا جاتا ہے ۔ ایسا کرنے سے روز مرہ کے  معمولات میں قاعدگی نہیں رہتی ہے  جس کا نتیجہ نیند میں کمی ، ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں اضافے اور تعلیمی استعداد میں کمی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے ۔ جسمانی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے  بدن  قوت مدافعت میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس سے مطلوبہ شخص  بہت جلد مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔

شناختی   بحران

انٹرنیٹ ثقافتی اور معاشرتی منظر  ہے جو فرد کو مختلف حالتوں اور طریقوں کی زندگی میں الجھا کر رکھ دیتا ہے ۔  اس نتیجے میں متعلقہ فرد  کی شخصیت چند کرداروں کو ظاہر کرنے والی بن جاتی ہے جو بالاخر اس کے لیۓ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔   ایک دانشمند بنام میلر کے بقول ویب لاگ متعلقہ فرد کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے ۔

نوجوانوں  پر یہ ماحول بیشتر اثر انداز ہوتا ہے ۔ انٹرنیٹ اور مختلف طرح کے چینلز تک رسائی حاصل  ہونے کی وجہ سے  نوجوان نسل جدید محرکات سے آشنائی حاصل  کرتی ہیں ۔

خاص طور پر سن بلوغت کے وقت جب ھویت کی شکل گیری ہو رہی ہوتی ہے تو نوجوانوں میں مختلف چیزوں کے بارے میں تجسس پایا جاتا ہے اور اسی تجسس میں وہ اپنی پہچان اور  حقیقی شخصیت کھو بیٹھتے ہیں  اور اپنی شخصیت کی خصوصیات مثلا عمر، تعلیم، محل سکونت اور حتی جنسیت انٹرنیٹ کے ذریعے جاتی رہتی ہے ۔

اس کا ایک اور نقصان حب الوطنی میں کمی کی صورت میں آتا ہے ۔ ایسے افراد دوسروں کی ثقافتوں سے متاثر ہو کر اپنی روایات کو بھلا بیٹھتے ہیں اور اپنے وطن سےغداری تک  کے مرتکب ہو جاتے ہیں ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

ایک گھنٹے میں 760 باد و باراں طوفان

دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ٹائی ٹن، آخری مراحل میں

تیز ترین کار کی تیاری شروع

کئی سو نئے سیاروں کی نشاندہی

کرہ ارض کا مرکز ( حصّہ پنجم )