• صارفین کی تعداد :
  • 3312
  • 5/2/2011
  • تاريخ :

 زبردستی پردہ  کروانے کی وضاحت ( حصّہ سوّم )

حجاب

صحیح سوال :

صحیح سوال یہ ہے کہ ہم یہ پوچھیں :کیا آپ اصل حجاب کو مانتے ہیں یا نہیں؟ اصل حجاب اچھا ہے یا برا ؟ اس کا قانونی ہونا عقلی یا شرعی بنیاد پر ہے یا نہیں ؟

اس موقع پر ممکن ہے کہ کوئی اعتراض کرے کہ مثلا عقل اور صحیح فکر کی بنیاد پر یا ایمانی نقطہ نگاہ سے پردے کے شرعی ہونے پر کوئی دلیل نہیں ہے، لہذا اس مقام پر الزام اور جبر بے معنا ہے، لہذا ہر آدمی اپنے نظریہ کو قانون ساز کے سامنے پیش کرے اور اس کو قانع کرے کہ یہ قانون بدلنا چاہیے، اور قانون بنانے والے کو چاہیے کہ طے کرے کہ پردے کی رعایت ہونی چاہیے یا نہیں؟ یہ امر قرین عقل ہے یا نہیں ؟ اس کا کوئی فائدہ ہے یا نہیں؟ بہتر ہے یا بہتر نہیں ہے ؟ لیکن جب تک پردے کی رعایت کا قانون باقی ہے ضروری ہے کہ اس کی رعایت کی جائے اور اس کے جاری رہنے میں زبردستی کرنا بھی ایک ضروری عمل ہے ۔

چنانچہ پردے کے مسئلے میں دو بحثیں قابل غور ہیں: پہلی یہ کہ اصل پردا بہتر ہے یا بہتر نہیں ہے؟ اس مقام پر اجبار کے کوئی معنی نہیں ہیں، لہذا بحث کرکے نتیجہ تک پہنچنا ہوگا کہ اس کو ہونا چاہیے یا نہیں۔؟

دوسری بحث یہ کہ پردے کی رعایت کے قانون میں زبردستی کرنا بہتر ہے یا نہیں؟ اس مقام پر زبردستی اور اجبار کا مفہوم قانون کے مفہوم سے بہر حال الگ ہے اور بہتر یا بہتر نا ہونے کا سوال بالکل غلط سوال ہے ۔

اگر پردہ موجودہ حکومت کے قوانین کی بنیاد پر بہتر ہو ، اوراس کو مقرر کردیا گیا ہو اس کے بعد اس بحث ” کہ اس کا ضروری ہونا بہتر ہے یا نہیں ؟“ کی گنجائش نہیں رہ جاتی ہے ۔ اس لئے کہ اگر قانون ہے تو پھر زبردستی کرنااس سے جدا نہیں ہو سکتا ، چاہے ہم اس کو پسند کریں یا پسند نا کریں۔ اب جبکہ یہ بات واضح ہوگئی کہ صحیح سوال کیا ہے، لہذا اس کے جواب کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔ کیا حکومت اسلامی میں کہ جس کے قوانین اسلامی اور ایمانی افکار کی بنیاد پر ہو ں، قانون بنانے والا پردے کو ایک مستقل قانون بنائے یا نہیں ۔؟

اس سوال کے جواب کو دو رخ ”فکر“ اور ”ایمان“ کے حوالے سے ملاحظہ فرمائیں، تاکہ عقلی اعتبار سے اہل دانش اور ایمانی اعتبار سے اہل ایمان کے لئے اس قانون کے تقرر کے لئے وضاحت ہو سکے ۔

 جاری ہے

تالیف :حجة الاسلام سید محمد جواد بنی سعید ۔


متعلقہ تحریریں :

قرآنِ کریم اور عورت کا مقام

فیشن اور آپ کی شخصیت

بيوي پر شوہر کي اطاعت?!

شوہر کا انتخاب

معاشرتي زندگي ميں حجاب کے فوائد