• صارفین کی تعداد :
  • 2682
  • 4/30/2011
  • تاريخ :

خوش  اور توانا والدین

 گھرانہ

بچے ہمارے  پاس اللہ تعالی کی طرف سے امانت ہوتے ہیں اور  والدین کا سب سے اہم فریضہ ان کی اچھی تربیت کرنا ہوتا ہے ۔ تربیت ایک نہایت پیچیدہ کام ہے جس کے لیۓ ایک خاص قسم کی مہارت اور لطافت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اگر تربیت بروقت اور صحیح سمت میں نہ کی جاۓ تو اس کے بےحد زیادہ منفی اثرات سامنے آ سکتے  ہیں ۔

 ہم اپنی اس تحریر میں تربیت کے لحاظ سے چند مفید نکات کی طرف اشارہ کریں گے  ۔

بچے کو زندگی کے تمام پہلوؤں  سے آگاہ کرنا چاہیۓ  کیونکہ زندگی ہمیشہ اسی طرح نہیں گزرتی جس طرح کوئی بھی انسان چاہتا ہے ۔ اس میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ۔ بچے کو  یہ بات سمجھ لینی چاہیۓ کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں وہ پسند تو نہیں کرتا مگر ان کے ساتھ گزارا کرنا پڑ جاتا ہے ۔ اسے غم اور تکالیف  کا سامنا کرنے کے لیۓ ہمیشہ آمادہ رہنا چاہیۓ ۔  بچے کو کوئی بھی بات  بہتر سمجھانے کے لیۓ خود کو مثال بنا کر اس کے سامنے پیش کریں ۔ کسی بھی تکلیف اور مشکل کی صورت میں آپ کو اس طرح سے برتاؤ کرنا چاہیۓ کہ مشکلات کے اثرات آپ کی زندگی کو متاثر نہ کر سکیں ۔  ان باتوں کا بچے پر بہت اچھا اثر مرتب ہو گا ۔

بچے کو کبھی بھی ڈر کی کیفیت میں آپ کے سامنے نہیں ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ ماحول میں رہیں  تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے احساسات کو بیان کر سکے ۔ بچے کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں اور اس کے ساتھ ایسا برتاؤ کریں جس سے وہ اپنے غصے اور غم کو بھول کر کسی اور طرف متوجہ ہو جاۓ ۔

اپنے بچوں کے سامنے اپنے منفی رویوں پر قابو پا کر رکھیں تاکہ وہ امن و آرام کی  فضا میں رہ سکیں ۔ اس فضا کو  والدین سے زیادہ کوئی بھی دوسرا اپنے بچوں کے لیۓ  مہیا نہیں کر سکتا ہے ۔

بچے کی تربیت کے دوران والدین کا ایک اہم فریضہ اس کی فطرت میں راستگوئی پیدا کرنا ہوتا ہے ۔  والدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے  کہ وہ گھر میں بچوں کے ساتھ یا ان کے ارد گرد اس طرح سے زندگی گزاریں کہ  وہ سچ بولنے کی عادت کر لیں  اور اس منزل تک پہنچنے کے لیۓ علمی اور عملی احتیاط بےحد ضروری ہے ۔

  جاری ہے

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

اسلام میں تربیت کی روش (حصّہ دوّم)

اسلام میں تربیت کی روش

تربیت اسلامی کا فلسفہ

اسلامی تربیت

میرا  بد صورت جیون ساتھی

میرا  بد صورت جیون ساتھی  ( حصّہ دوّم )

میرا  بد صورت جیون ساتھی  ( حصّہ سوّم )