• صارفین کی تعداد :
  • 3075
  • 4/6/2011
  • تاريخ :

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام

ماشا الیکنا

ماشا الیکنا روس کی مشہور و معروف ماڈل تھیں ۔ روسی زبان بولنے والوں میں ماشا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔  دو سال پہلے اس کا شمار ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں صف اوّل کے ایکٹروں اور خوبصورت ماڈلوں میں ہوتا تھا ۔ ماسٹا کا فائبریک نامی میوزیکل گروپ روس میں شہرت کی بلندیوں پر فائز تھا ۔

روس کی رقص و موسیقی کی سابق آرٹسٹ ماشا الیکینا نے شوبز کے شعبے کو خیر آباد کہہ کر باقاعدہ حجاب پہن لیا ہے اور وہ اس وقت مختلف اسکولوں میں تدریس کا کام کر رہی ہیں ۔ماشا کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹی نمود و نمائش سے سخت متنفر ہے اور موجودہ کیفیت میں اسے بے حد آرام و سکون میسر ہے ۔

ماشا کا درج ذیل انٹرویو روس ویب سائیٹ islam.ru   کے لئے لیا گیا تھا جسے اردو ترجمے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے ۔

سوال : کیا وجہ ہے کہ آپ نے اپنی شہرت ، کامیابیوں اور محبوبیت کو خیر آباد کہہ کر اسلام اختیار کر لیا ؟

ماشا  کا جواب : خداوند عالم کے لطف و کرم سے میں نے اس کی جانب قدم بڑھایا ہے  بے شک یہ خداوند عالم کا ارادہ و معیشت تھی ۔

سوال : جب آپ ایک معروف سنگر تھیں کیا آپ نے اس وقت تصور بھی کیا تھا کہ کبھی دین اسلام کے دائرے میں آ جائیں گي ، نماز پڑھیں گی ، روزے رکھیں گی اور حج ادا کریں گی ؟

ماشا : میرے ذہن کے گوش و کنار میں کبھی اس طرح کا تصور بھی نہیں آیا تھا کہ ایک دن حج پر جاؤں گی اور آب زمزم جیسا میٹھا اور متبرک پانی پیوں گي ۔

سوال : کیا مسلمان ہونے کے لئے آپ نے جو راستہ طے کیا وہ طویل اور سخت تھا ؟

ماشا : مجھے مسلمان ہوئے دوسال ہوگئے ہیں ۔مجھے ایک دن پتہ چلا کہ میری ایک بہترین دوست ایک حادثے کے بعد " کامے " میں چلی گئی ہے ۔مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیسے اس کی مدد کروں میں نے اس دن پہلی بار نماز ادا کی اور دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے اور خدا سے مدد کی درخواست کی ۔اگلے روز اس دوست نے مجھے ٹیلی فون کیا اور کہا میں نے تمہیں بے ہوشی کی حالت میں دیکھا کہ تم میری بہت زیادہ مدد کر رہی ہے ۔اس کی بات سن کر میرے اوپر سخت گریہ طاری ہوگیا کیونکہ پہلی بار خدا سے میں نے کوئی چیز طلب کی تھی اور خدا نے فورا" مجھے عطا کردی تھی ۔

اسلام وومن ڈاٹ او آڑ  جی


متعلقہ تحریریں:

توہین کا سامنا کیا مگر حجاب کو اختیار کیا

اسلام کی طرف امریکیوں کے رجحان میں غیر معمول اضافہ

اسلام کی طرف امریکیوں کے رجحان میں غیر معمول اضافہ (حصّہ دوّم )

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ ( حصہ دوّم )

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ ( حصّہ سوّم )