• صارفین کی تعداد :
  • 2363
  • 4/5/2011
  • تاريخ :

فرشتے جناب مريم سے باتيں كرتے ہيں

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب مريم (ع) كى ايك بلند فضيلت يہ تھى كہ فرشتے ان سے باتيں كيا كرتے تھے جس سے آپ (ع) كى عظمت واضح ہوجاتى ہے.

''فرشتے حضرت مريم (ع) كو بشارت ديتے ہيں كہ خدا نے انہيں برگزيدہ كيا اور چن ليا ہے اور انہيں پاك قرار ديا''_

يعنى تقوى ، پرہيزگاري، ايمان اور عبادت كے نتيجے ميں وہ خدا كے برگزيدہ اور پاك لوگوں ميں سے ہوگئي ہيں اور انہيں حضرت عيسى عليہ السلام جيسے پيغمبر كى پيدائشے كے لئے چن ليا گيا ہے_

پہلا حصہ جناب مريم (ع) كى اعلى انسانى صفات كى طرف اشارہ كرتا ہے اور برگزيدہ انسان كے طور پراپ كانام ليتا ہے اور دوسرے حصے ميں''اصطفك'' ان كے اپنے زمانے كى تمام عورتوں پر برترى كى طرف اشارہ ہے_

يہ قرآنى گفتگو اس بات پر گواہ ہے كہ حضرت مريم (ع) اپنے زمانے ميں عظيم ترين منزلت كى مالك خاتون تھيں_

يہ امر بانوئے اسلام حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ عليہا كے بارے ميں منقول ان روايات كى نفى نہيں كرتا جن ميں ان كے لئے فرمايا گيا ہے كہ آپ (ع) تمام جہانوں كى عورتوں سے برتر اور افضل ہيں كيونكہ متعدد روايات ميں پيغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق عليہ السلام سے منقول ہے:

''جناب مريم (ع) تو اپنے زمانے كى عورتوں كى سردار تھي، ليكن جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا اولين و آخرين تمام زمانوں كى عورتوں كى سردار ہيں''_

قرآن ميں حضرت مريم (ع) سے فرشتوں كى گفتگو كى تفصيل بيان كى گئي ہے_ انہو ں نے حضرت مريم (ع) كو خدا كى طرف سے برگزيدہ ہونے كى بشارت دينے كے بعد كہا: ''اب پروردگار كے حضور خضوع كرو اور سجدہ و قيام بجالائو''_

يہ درحقيقت اس عظيم نعمت پر شكرانہ تھا

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

پالنے والے يہ تو لڑكى ہے

حضرت عيسى عليہ السلام اور حضرت مريم عليہا السلام

تابوت كيا ہے؟

طالوت كو ن تھے؟

حضرت اشموئيل