• صارفین کی تعداد :
  • 950
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

 آيت اللہ عيسي قاسم كي بے حرمتي كے خلاف بحريني عوام كے مظاہرے

 آيت اللہ عيسي قاسم كي بے حرمتي كے خلاف بحريني عوام كے مظاہرے

بحرين كے دارالحكومت منامہ كے منطقہ الدراز ميں نماز جمعہ كے بعد گذشتہ روزعوام نے آيت اللہ عيسي قاسم كي بے حرمتي كے خلاف مظاہرے كئے-

ابنا: "ريڈيو نور" نيٹ ورك نے نقل كيا ہے کہ يہ مظاہرے منطقہ الدراز كي امام صادق مسجد كے سامنے شروع ہوئے ان ميں وزير اعظم كي آيت اللہ عيسي قاسم كو دھمكياں دينے كي مذمت كي گئي-

مظاہرين نے ان دھمكيوں اور بے حرمتي كے خلاف نعرے لگائے گئے اور كہا شيخ قاسم كي توہين كے سامنے پوري بحرين كي ملت كھڑي ہے- مظاہرين نے كہا آيت اللہ عيسي قاسم نے آل خليفہ كے سامنے كلمہ حق بلند كيا اور اپني شرعي ذمہ داري پوري كي- اسي طرح 14 فروري الائنش نے گذشتہ روز آل خليفہ حكومت كي جيلوں ميں قيد سياسي قيديوں كي رہائي كيلئے مظاہرہ كيا اور حكومت سے سياسي قيديوں رجب نبيل كي رہائي كا بھي مطالبہ كيا -

دوسري رپورٹ كے مطابق ہيومن رائٹ كميشن نے بھي ايك بيانيہ جاري كيا ہے جس ميں آل خليفہ حكومت سے مظالبہ كيا كہ بحرين پر امن مظاہرين پر تشدد بند كرے، انساني حقوق كي پامالي كو ختم كريں، جيلوں ميں سياسي قيديوں پر بھي تشدد ختم كيا جائے-